Author Topic: پاكستان كی آبادی كی خصوصیات  (Read 993 times)

Offline Abdullah gul

  • Teme-03
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 3411
  • My Points +3/-0
  • Gender: Male
پاكستان كی آبادی كی خصوصیات
« on: August 31, 2009, 03:08:28 PM »
پاكستان كی آبادی كی خصوصیات

پاكستان كی آبادی كی نمایاں خصوصیات درج ذیل ہیں:

افزائش آبادی

پاكستان میں افزائش آبادی كی رفتار وسائل كی نسبت كافی تیز ہے۔ 2006-07ئ كے اعداد و شمار كے مطابق پاكستان میں اوسط شرح افزائش آبادی 2.6 فیصد سالانہ ہے جو ایشیا كے دیگر ممالك مثلاً چین ، بھارت، سری لنكا اور بنگلہ دیش سے فی الحال زیادہ ہے۔

آبادی كی تقسیم بلحاظ عمر

تیز افزائش آبادی كی وجہ سے پاكستان میں كم عمر بچوں كے تناسب میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اس كی بڑی وجوہات كم عمری میں شادی كا رواج اور بالخصوص دیہات میں زیادہ اولاد ﴿بیٹوں﴾ كی خواہش ہے۔ آبادی میں بچوں كی تعداد بڑھنے سے ان كی پرورش اور تعلیم و تربیت كے مسائل پیدا ہوتے ہیں اور كمائی كرنے والوں كا تناسب خاصا كم رہتا ہے۔ زیادہ بچوں كی پیدائش سے عورتوں كی صحت پر بھی برا اثر پڑتا ہے۔ 2005-06ئ كے اعداد و شمار كے مطابق پاكستان میں مرد كل آبادی كا 51 فیصد ہیں جبكہ عورتوں كی تعداد49 فیصد ہے۔

خواندگی
2007-08ئ كے اعداد و شمار كے مطابق پاكستان میں شرح خواندگی 55 فیصد ہے۔ اس میں اضافے كے لیے قومی اور ملكی سطح پر كوششیں جاری ہیں۔

گنجانیت

2003-04ئ كے اعداد و شمار كے مطابق پاكستان میں185افراد فی مربع كلو میٹر آباد ہیں لیكن آبادی كی گنجانیت میں یكسانیت نہیں ہے۔ پنجاب میں398 افراد، سندھ میں 240 افراد، صوبہ سرحد میں 267 افراد، بلوچستان میں21 افراد، قبائلی علاقہ میں125 افراد اور اسلام آباد میں1137 افراد فی مربع كلومیٹر مقیم ہیں۔

دیہی اور شہری آبادی كی تقسیم

آبادی كی واضح اكثریت دیہاتی علاقوں میں آباد ہے۔ 2005-06ئ كے اعداد و شمار كے مطابق پاكستان میں كل آبادی كا66 فیصد لوگ دیہی علاقوں میں اور34 فیصد شہری علاقوں میں بستے ہیں۔

پیشے

2005-06ئ كے اعداد و شمار كے مطابق پاكستان كی 43.37 فیصد آبادی كا پیشہ زراعت ہے۔ تجارت 14.67 فیصد، ملازمت 14.35 فیصد، صنعت 13.84فیصد، تعمیرات 6.13 فیصد، ٹرانسپورٹ 5.74 فیصد اور دوسرے پیشوں سے منسلك افراد كی تعداد 1.90 فیصد ہے۔

ملكی آبادی كی لسانی تقسیم

پاكستان میں قومی اور علاقائی زبانیں بولنے والوں كی تعداد اس طرح ہے۔ اردو كل آبادی كا 8 فیصد بولتے ہیں۔ پنجابی 48 فیصد، سندھی 12 فیصد، پشتو 13 فیصد، سرائیكی 10 فیصد اور بلوچی 3 فیصد افراد بولتے ہیں۔ محدود تعداد میں دیگر زبانیں ہندكو اور بروہی وغیرہ بھی بولی جاتی ہیں۔