علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں جلسہ
کراچی (پ ر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کراچی کیمپس میں منعقدہ جلسہ سیرت النبی منعقد ہوا‘ معروف اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین‘ مفتی اطہر نعیمی اور ڈاکٹر اسد تھانوی نے اظہار خیال کیا۔ طلبہ نے نعت رسول مقبول پیش کیں۔ نسرین فیاض ریجنل ڈائریکٹر‘ کراچی نے مہمانوں اور سامعین کو خوش آمدید کہا اور اس کے ساتھ ادارے کی خدمات اور اس کے پس منظر پر روشنی ڈالی۔ تمام مہمانوں کو یونیورسٹی کی جانب سے سونیئر پیش کئے گئے۔
شکریہ روزنامہ جنگ