Author Topic: http://www.mis4kids..com/  (Read 8420 times)

Offline علم دوست

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 1288
  • My Points +2/-1
http://www.mis4kids..com/
« on: July 01, 2008, 02:12:06 PM »
http://www.mis4kids.com/
.............



ملٹی میڈیا انو ویٹو سوسائٹی کا قیام بچوں کو جدید ٹٰیکنالوجی اور ابلاغ عامہ کے مختلف ذرائع استعمال کرتے ہوئے تعمیری، اخلاقی اور تربیتی مواد فراہم کرتے ہوئے عمل میں لایا گیا ہے ۔

ایم آئی ایس کا مقصد اپنی خدمات کے ذریعے بچوں کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کی ذہنی و فکری اور ان کی سوئی ہوئی صلاحیتوں کو بیدار کرکے انہیں بروئے کار لانے کے لیے عملی میدان بھی فراہم کرنا ہے، تاکہ آج کہ یہ بچے اور مستقبل کے معمار حقیقتا ایک پرخلوص اور سچا معاشرہ تشکیل دے سکیں ۔

ایم آئی ایس فی الحال درج ذیل خطوط پر مصروفِ عمل ہے۔

           ایم آئی ایس اسٹوڈیو

بچوں کے لیے مفید ،سبق آموزاور دلچسپی سے بھرپور کہانیوں، تاریخی فیچرز ، معلوماتی وسائنسی مضامین کھل کھلاتے اور خوبصورت لطیفوں پر مشتمل آڈیو کیسٹس و ویڈیو سی ڈیز اس شعبہ میں تیار کی جاتی ہیں ۔اب تک 25 کیسٹس و سی ڈیز ریلیز کی جا چکی ہیں۔ہر ماہ ایک کیسٹ یا سی ڈی کا اضافہ بھی ہوتا ہے۔

          ایم آئی ایس پبلشرز

بچوں کے لیے سبق آموز و دلچسپ اور معلوماتی و تاریخی کتب ، جاسوسی ناولز اور کہانیاں اس شعبہ کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔ اب تک 13 کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔ہر ماہ ایک کتاب کا اضافہ بھی ہوتا ہے۔

          ایم آئی ایس سمر کیمپ

بچوں کی موسمِ گرما کی تعطیلات کو کار آمد بنانے کے لیے ہرسال ایم آئی ایس سمر کیمپ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ کیمپ کی ترجیحات میں قرآنِ کریم کی بیس سورتیں اور چہل احادیث ،اردو/ انگلش خوشخطی ،عربی تکلم و انگلش کنور سیشن ،جسمانی فٹنس (مارشل آرٹس، تیراکی) اور تعلیمی و تفریحی دورے شامل ہیں۔اس کیمپ کا انعقاد اب تک 6دفعہ ہو چکا ہے، اور اس سے 450طلبہ مستفید ہوچکے ہیں۔

         ایم آئی ایس لائبریری

اس لائبریری میں مختلف موضوعات پر مشتمل معاشرے کے ہر طبقے ،خصوصاً بچوں کے لیے کتابوں کا ایک بہترین مجموعہ موجود ہے۔لائبریری کے ممبران کے لیے کتابیں گھر پر لے جانے کی سہولت بھی میسر ہے۔اس وقت لائبریری میں موجود کتب کی تعداد1400ہے۔اور ان میں تدریجاً اضافہ بھی کیا جاتا ہے۔وقتِ آغاز سے اب تک 1200افراد لائبریری کی ممبر شپ حاصل کر چکے ہیں۔

           ایم آئی ایس کلینک

O.P.Dکی سہولیات سے آراستہ ماہر ڈاکٹر کی زیرِ نگرانی اس کلینک میں بچوں کے لیے خصوصاً اور خواتین کے لیے عموماً آج کے اس مہنگے دور میں کم قیمت اور سستا علاج فراہم کیا جاتا ہے۔نیز اس کلینک کے زیرِ انتظام ہرماہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد بھی کیا جاتاہے۔ کلینک سے روزانہ اوسطاً 30مریض علاج کرا تے ہیں، جبکہ فری میڈیکل کیمپ سے ہرماہ اوسطاً 175مریض مستفید ہوتے ہیں۔
         نونہالان وطن

بچوں کی عملی تربیت ،اوراخلاقی اعتبار سے صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کے لیے نونہالانِ وطن کا ایک جامع اور منظم سلسلہ ہے۔اس سلسلہ کے تحت ہفتہ وار نشست منعقد کی جاتی ہے۔نیز بچوں کی صلاحیتوں کو نکھار نے کے لیے عملی میدان فراہم کرتے ہوئے مختلف پروگرامز بھی منعقد کیے جاتے ہیں، جن میں عمدہ کار کردگی دکھانے والے بچوں کو انعامات بھی دیے جاتے ہیں۔
ملک وملت کے معماروں کی بہترین تربیت اور کردار سازی کے اس اہم مشن میں ہماری کامیابی کے لیے ،ہمیں اپنی دعاوں میں یاد رکھیں ۔ ادارہ



شکریہ
http://www.mis4kids.com/

میں بہت عظیم ہوں جو کہ بہت ہی عظیم علمی کام کررہا ہوں