Author Topic: ویزا اور وظیفے  (Read 4002 times)

Offline عادل

  • Sr. Member
  • ****
  • Posts: 444
  • My Points +0/-0
  • Gender: Male
ویزا اور وظیفے
« on: June 27, 2008, 12:59:24 PM »

 
ویزا

یہ بات اہم ہے کہ آپ ویزا کی ان لازمی شرائط کے بارے میں تحقیق کرلیں جو یو کے کے اندر تعلیم حاصل کرنے کے لئے ضروری ہیں۔ شروعات کرنے کے لئے ایک اچھی جگہ UKCOSA ، British Council پر یا یوکے ویزا ویب سائٹیں www.ukvisas.gov.uk ہیں۔
وظیفے

آپ کو چاہئے کہ کسی بھی ایسے وظیفے کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے اپنے مقامی برطانوی کونسل دفتر (British Council Office) سے رابطہ کریں جو یو کے میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند آپ کے ملک کے طلباء کے لئے دستیاب ہو۔ برطانوی کونسل کے دفاتر پوری دنیا میں موجود ہیں، اپنے آس پاس کسی دفتر کو تلاش کرنے کے لئے برائے مہربانی www.britishcouncil.org دیکھیں۔
فیس

(ذریعہ: UKCOSA)


مجھے 'داخلی' فیس کی ادائیگی کرنی ہوگی یا 'خارجی' فیس کی؟
صرف کچھ مخصوص زمروں کے طلباء سے 'داخلی' فیس وصول کی جائے گی: تفصیل سے بات کی جائے تو وہ درج ذیل ہیں:

    * وہ لوگ جو یو کے میں مستقل رہائش پذیر ہیں اور یوکے میں تین سالوں سے مقیم ہیں؛
    * EEA کے ملازمت پیشہ مہاجر لوگ اور یوکے میں موجود ان کے وہ اہل خانہ جو EEA میں تین سالوں تک قیام پذیر رہے ہوں؛
    * EU کے شہری اور ان کے وہ بچے جو EEA میں تین سالوں تک قیام پذیر رہے ہوں؛
    * پناہ گزین (جو یوکے کی حکومت سے تسلیم شدہ ہوں) اور ان کے اہل خانہ؛ اور
    * وہ لوگ جنہوں نے پناہ حاصل کرنے کے لئے درخواست دی ہو اور جنہیں داخل ہونے/رہنے، اور جن کے اہل خانہ کے لئے استثنائی رخصت دی گئی ہو۔

یہ دیکھنے کے لئے کہ آیا آپ ان زمروں میں سے کسی میں آتے ہیں، www.ukcosa.org.uk سے 'فیس اور تعاون برائے طالب علم' ('Fees and Student Support')، UKCOSA رہنما یاد داشت (Guidance Note) ڈاؤن لوڈ کریں۔

میرے کورس کے لئے 'خارجی' فیس کتنی ہوگی؟
خارجی فیس سالانہ £4,000 یا اس سے زیادہ ہو سکتی ہے جس کا انحصار ادارے، کورس کی نوعیت اور درجہ پر ہے۔ کچھ ادارے اپنی ویب سائٹوں پر اس فیس کی تفصیلات دیتے ہیں جو وہ وصول کرتے ہیں۔



VIST LARGETS EDUCATIONAL  WEB OF Pakistan www.pakstudy.com
Pak Study