Author Topic: Denmark سیاسی پارٹیاں  (Read 1817 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
Denmark سیاسی پارٹیاں
« on: January 13, 2009, 06:35:38 PM »

Denmark سیاسی پارٹیاں

اگر کوئی ان فیصلوں میں شامل ہونا چاہے کہ کون سے افراد بلدیاتی الیکشن کے لیے کھڑے ہوتے ہیں یا خود کھڑاہونا چاہے تو کسی سیاسی جماعت یا لسٹ سے کھڑا ہوا جا سکتا ہے۔

اس فیصلے میں حصہ لینے کے لیے کہ کون سے افراد عوامی پارلیمنٹ کے الیکشن کے لیے کھڑے ہوتے ہیں کسی سیاسی پارٹی کا ممبر ہونا چاہیے۔

 
انٹرگریشن کونسل

اکثر بلدیوں کے ہاں مختلف مخصوص شعبوں کے لیے کونسلیں ہیں مثلا کونسل برائے عمر رسیدہ، جوانوں کی کونسل اور انٹرگریشن کونسل۔ انٹرگریشن کونسل کا کام ہے کہ وہ بلدیاتی انتظامیہ کو علاقائی انٹرگریشن کی جدوجہد کے بارے ھدایات دے۔

مزید معلومات کے لیے اپنے بلدیہ سے رجوع کریں کہ کیا بلدیہ میں۔ انٹرگریشن کونسل موجود ہے یا متوقع ہے ۔ اسی طرح بلدیہ کو ابھارا جاسکتا ہے کہ وہ ایسی کونسل تشکیل دے۔ بلدیہ کا فرض ہے کہ وہ انٹرگریشن کونسل کے لیے سیکٹری مہیا کرے۔

علاقائی انٹرگریشن کونسل بلدیاتی الیکشن کے وقت پورے ملک پر حاوی غیر ملکیوں کی اقلیتوں کی کونسل کے لیے، مہاجرین اور تارکین وطن ارکان کے درمیان سے، نمائندے منتخب کرتی ہے۔ یہ کونسل مہاجرین، تارکین وطن کے وزیر کو انٹرگریشن، مہاجرین، اور تارکین وطن کے متعلق اہم سوالات کے حوالے سے مشورے دیتی ہے۔

 
پارٹیاں اور باہمی دلچسپی کے ادارے

الیکشن کے وقت ووٹ دینے اور کسی پارٹی کا ممبر ہونے کے علاوہ بھی معاشرے پر کئی طرح سے اثرو رسوخ ڈالا جاسکتا ہے۔ مثلا کسی تنظیم میں فاعل ہوا جاسکتا ہے جس کا مقصد ایک یا زائد خاص شعبوں میں دلچسپیوں سے نپٹنا ہوتا ہے ایک باہمی دلچسپی کا ادارہ

ڈینش جمہوریت میں باہم دلچسپی کے ادارے کافی حیثیت رکھتے ہیں کیوں کہ انہیں ان امور پر اظہار خیال کا کہا جاتا ہے جو سیاسی طرف سے پیش کیے جاتے ہیں۔

جب عوامی پارلیمنٹ میں کسی مجوزہ قانون پر تبادلہ خیال ہوتا ہے تو اس سے پہلے اکثر یہ قانون سنوائی کے لیے کئی تنظیموں سے گزر کر آتا ہے، جن کے پاس موضوع کے بارے خاص علم یا دلچسپی ہوتی ہے۔

باہمی دلچسپی کے ادارے، مریضوں، خواتین، ماحولیاتی یا کام کی منڈی کے ادارے خود بھی سیاست دانوں پر اثرانداز ہونے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ سیاستدان وہ قوانین پیش کریں جو ان کے لیے فائدہ مند ہیں اور جس کی ترقی کے لیے وہ کام کر رہے ہوتے ہیں۔