Author Topic: یوتھ فیسٹیول کراچی میں تمام طلبہ کو سرٹیفکیٹس جبکہ قرعہ اندازی کے ذریعے طلباء کو  (Read 1097 times)

Offline معلم

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 2147
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

یوتھ فیسٹیول کراچی میں تمام طلبہ کو سرٹیفکیٹس جبکہ قرعہ اندازی کے ذریعے طلباء کو میگا ایوارڈ بھی دیا جائے گا
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے محکمہ امور نوجوانان، حکومت سندھ اور آرٹس کونسل آف پاکستان کے زیر اہتمام چار روزہ یوتھ فیسٹیول 13 اگست کو آرٹس کونسل میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ صوبے بھر سے نوجوانوں کی اس قومی نوعیت کے پروگرام میں شرکت کو یقینی بنانے کیلئے یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس سلسلے میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں سے دس، دس طلباء و طالبات کی رجسٹریشن کی جائے گی۔ دریں اثناء تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے اداروں کی نمائندگی کے لئے دس طلبہ کے علاوہ دو اساتذہ پر مشتمل ٹیم کے نام 12 اگست سے پہلے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میں انسپکٹر کالجز پروفیسر ساجدہ سلیم کو ارسال کر دیں تاکہ شریک طلباء اور اساتذہ کی اسناد تیار کی جا سکیں۔ یوتھ فیسٹیول میں حصہ لینے والے تمام طلبہ کو سرٹیفکیٹس جاری کئے جائیں گے جبکہ قرعہ اندازی کے ذریعے طلباء کو میگا ایوارڈ بھی دیا جائے گا۔ یوتھ فیسٹیول میں حصہ لینے والے تمام طلباء و طالبات یوتھ فیسٹیول کے پروگراموں میں بغیر کسی فیس کے شرکت کرسکیں گے۔
شکریہ جنگ