Author Topic: یونین کونسل تھاتھی راولپنڈی میں گرلز ہائی سکول کی تعمیر آخری مراحل میں ظفر پگاڑا  (Read 1342 times)

Offline فائزہ

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1749
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

یونین کونسل تھاتھی راولپنڈی میں گرلز ہائی سکول کی تعمیر آخری مراحل میں ظفر پگاڑا
   
آکسفورڈ (پ ر) چوہدری ظفر پگاڑا، کوآرڈینیٹر وزیر اعلیٰ ایجوکیشن ٹاسک فورس گوجر خان نے چوہدری محمد اشتیاق کی طرف سے منعقدہ دعوت افطار میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع راولپنڈی کی سب سے بڑی یونین کونسل تھاتھی میں واحد گرلز ہائی سکول کی اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ گرلز ہائی سکول کو ڈگری کالج کا درجہ دلانے کیلئے وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف سے رابطہ کیا جاچکا ہے۔ اپنی مدد آپ کے تحت 10 کمرے تعمیر کئے گئے ہیں وزیر 14 کمرے اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر کئے جائیں گے۔ اس کیلئے فنڈ ریزنگ کا آغاز کیا جاچکا ہے۔ چوہدری ساجد صندق، اور چوہدری ارشد محمود، چوہدری محمد غضنفر، غلام مرتضیٰ بھٹی اور منیر خان چوہدری محمد اشتیاق نے بھی اظہار خیالات کیا۔
شکریہ جنگ