PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Students Organisation In Pakistan => ATI Pakistan => Topic started by: AKBAR on November 26, 2018, 12:41:55 PM

Title: انجمن طلباءاسلام کی یارسول اللہ مشعل بردار ریلی
Post by: AKBAR on November 26, 2018, 12:41:55 PM
انجمن طلباءاسلام کی یارسول اللہ مشعل بردار ریلی
لاہور: انجمن طلباء اسلام لاہور کے زیراہتمام فداک یارسول اللہ مشعل بردار طلبہ ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی نائب صدر جہانگیر سلطانی نے کہا کہ نبی رحمت کا فلسفہ حیات ہی نجات کا ذریعہ ہے ۔ پاکستان کی بنیاد سے اسلام کو الگ نہیں کیا جاسکتا،
پاکستان عشقان مصطفی کا قلع ہے ۔ غیر اسلامی فیصلے اور قانون کسی صورت نہیں بنے دینگے ۔ تعلیمی نصاب میں سیرت رسول ؐ کے اسباق شامل کئے جائیں ۔
وزیراعظم ہر جامعہ میں ایک سیرت چیئر کے قیام کا اعلان کریں ۔ ناموس رسالت کیلئے قربانیاں دینے والے طلباء انجمن کا اثاثہ ہیں ۔
نائب ناظم لاہور عامر سہیل کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں سیکولر کلچر کو پروان چڑھایا جارہا ہے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ لاہور ایڈیشن میں مورخہ 26 نومبر ، 2018 کو شائع ہوئی