بزنس ایڈمنسٹریشن میں پوسٹ گریجوایشن كی ڈگری خصوصی اہمیت كی حامل ہے۔ ایم بی اے میں داخلہ كے لیے مخصوص قواعد و ضوابط كے مطابق صوبائی كوٹے كی بنیاد پر اوپن میرٹ پر دیا جاتا ہے۔البتہ كچھ نشستیں مخصوص اداروں اورافراد كے لیے مختص كردی جاتی ہیں ۔ایم بی اے یں داخلے كے لیے كسی بھی ڈسپلن میں گریجوایشن ضروری ہے البتہ گریجوایشن میں بعض مضامین پڑھنے والے امیدواروں كو ترجیح دی جاتی ہے ۔ان ترجیحات میں ۔بی بی اے اور بی كام كی ڈگری سرفہرست ہیں۔
ایم بی اے كی تعلیم كے لیے كراچی یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن پنجاب یونیورسٹی میں بزنس ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ اور آزاد كشمیر یونیورسٹی میں كالج آف ایڈمنسٹریٹو سائنسز كے ادارے قائم ہیں ۔اس كے علاوہ بعض دیگر یونیورسٹیوں میں بالخصوص علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد میں ایم بی اے كے شعبے قائم ہیں ۔البتہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میںایم بی اے كے داخلے كے اہل صرف وہی امیدوار ہیں جنہوں نے اسی یونیورسٹی سے بی بی سے كا امتحان پاس كیا ہو۔