Author Topic: انٹر پری میڈیکل سال اول بوائز کی داخلہ فہرست جاری  (Read 1636 times)

Offline گل

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1045
  • My Points +1/-2
  • Gender: Male

 
انٹر پری میڈیکل سال اول بوائز کی داخلہ فہرست جاری
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹر سال اول کے داخلوں کیلئے قائم مرکزی داخلہ کمیٹی نے جمعہ کو انٹر پری میڈیکل (میل) سال اول کی داخلہ فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق سب سے زیادہ نمبروں پر داخلے آدمجی گورنمنٹ سائنس کالج میں بند ہوئے۔ یہاں داخلے 787 نمبروں سے شروع ہو کر 734 پر بند ہوئے۔ ڈی جے سائنس کالج میں داخلے 791 نمبروں پر شروع اور 683 نمبروں پر بند، گورنمنٹ ڈگری کالج ملیر کینٹ میں داخلے 797 سے شروع ہو کر 641 نمبروں پر بند اور گورنمنٹ دہلی انٹر سائنس کالج میں داخلے 743 نمبروں سے شروع ہو کر 654 نمبروں پر بند ہوئے۔ اے ون کے 476 داخلے دیئے گئے، اے گریڈ کے 722، بی گریڈ کے 739 ، سی گریڈ کے 573، ڈی گریڈ کے 346 داخلے دیئے گئے ۔



شکریہ جنگ