Author Topic: زرعی یونیورسٹی کے سمسٹر امتحانات آئندہ ماہ ہونگے  (Read 1665 times)

Offline گل

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1045
  • My Points +1/-2
  • Gender: Male

 
زرعی یونیورسٹی کے سمسٹر امتحانات آئندہ ماہ ہونگے
   
حیدرآباد (بیورو رپورٹ) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے ناظم امتحانات کے اعلامیہ کے مطابق تمام فیکلٹیز بی ای‘ بی ایس سی‘ ڈی وی ایم کے پہلے سے چوتھے سیمسٹر سیکشن کورس 2008 ء کے امتحانات 20 اکتوبر سے شروع ہوں گے جس کے امتحانی فارم 350 روپے ریگولر فیس کے ساتھ 6 اکتوبر سے 13 اکتوبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں زرعی یونیورسٹی کے ڈپٹی رجسٹرار کے اعلامیہ کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی سینٹر‘ فوڈ ٹیکنالوجی اور تمام فیکلٹیز ٹرموں کی کلاسز 8 اکتوبر سے شروع ہوں گی جبکہ 6 اکتوبر تک ریگولر فیس کے ساتھ دخلے کے فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔



شکریہ جنگ