Author Topic: لاہورکالج برائے خواتین یونیورسٹی میں پہلی بار پی ایچ ڈی کی ڈ گریاں جاری  (Read 2226 times)

Offline فائزہ

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1749
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

لاہورکالج برائے خواتین یونیورسٹی میں پہلی بار پی ایچ ڈی کی ڈ گریاں جاری

لاہور (لیڈی رپورٹر) لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی نے پہلی بار سائنس مضامین پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسر طاہرہ عزیز مغل نے کیمسٹری میں پروفیسر ڈاکٹر عصمت نعیم جبکہ اسسٹنٹ پروفیسر ریحانہ ضیا نے ڈین آف انجینئرنگ ڈاکٹر فرحت سلیمی اور ڈاکٹر شہزاد نسیم کی زیرنگرانی اپنے مقالہ جات مکمل کئے۔ طاہرہ عزیز مغل کے مقابلے کا عنوان ’’جنوبی پنجاب کے روایتی ادویاتی پودوں کا مطالعہ اور محرک ادویاتی مرکبات کی علیحدگی‘‘ ہے جبکہ ریحانہ ضیاء نے ’’سولر سیلز کی تیاری اور خصوصیات‘‘ کے موضوع پر تحقیق کی۔
شکریہ نوائے وقت