Author Topic: قراقرم یونیورسٹی کیفے کی انتظامیہ طلباء کو لوٹنے لگی  (Read 3940 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
قراقرم یونیورسٹی کیفے کی انتظامیہ طلباء کو لوٹنے لگی
گلگت ( 27دسمبر) قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی میں قائم کیفے سبزہ زار میں کھانے کیلئے باسی چیزیں ملتی ہیں جبکہ ایک سموسے کی قیمت چھ روپے وصول کرتے ہین جب شکایت کی جاتی ہے تو سبزہ زار کا عملہ بد تمیزی سے پیش آتے ہیں یونیورسٹی انتظامیہ پیسہ کمانے کے غرض سے طلباء و طالبات کیلئے باسی چیزیں مہیا کرتے ہین ۔
ان خیالات کا اظہار ایم ایس سی انترنیشنل ریلیشنز کے طلباء ناصر ، رحیم ، اختر کریم ، نعیم اللہ خان ، اصغر رحمان اورطاہر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کھانے پینے کی چیزوں پر طلباء کیلئے کوئی رعایت نہیں ہے ۔ جبکہ ملک کی دیگر یونیورسٹیوں میں طلباء کو پچاس فیصد ڈسکائونٹ ریٹ پر کھانے پینے کی چیزین ملتی ہیں ۔
 مگر یونیورٹی انتظامیہ نے پیسہ کمانے کے غرض سے کیفے ٹیریا کو پوائیٹائز کیا ہوا ہے ۔ جسکی بدولت 2500ہزار روپے ماہانہ کرایہ وصول کرتے ہیں ۔ مگر طلباء و طالبات کیلئے کوئی رعایت نہیں ہے ۔ انہوں نے وائس چانسلر سے اپیل کے اہے کہ طلباء کو باسی نہین تازی کھانا مہیا کروائے اور اپنے عملے کو تمیز سے پیش آنے کی تلقین کریں ۔