Author Topic: تعلیمی بجٹ میں کمی کیخلاف اسلامی جمعیت طلبہ کا پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج  (Read 830 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

تعلیمی بجٹ میں کمی کیخلاف اسلامی جمعیت طلبہ کا پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج
اسلام آباد :سلامی جمعیت طلبہ پاکستان نے تعلیم کے قومی بجٹ میں 20فیصد کمی کیخلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کااعلان کردیا ۔ جمعرات کو نیشنل پریس کلب میں ناظم جمعیت محمد عامر ناگرہ اسسٹنٹ سیکرٹری راجہ عمیر، ناظم صوبہ پنجاب شمالی شاہ زیب احمد،ناظم صوبہ خیبرپختونخوا شکیل احمد،مرکزی سیکرٹری اطلاعات رانا محمدعثمان اورناظم اسلام آباد سید تصورکاظمی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم کافروغ وفاقی حکومت کی ترجیحات میں کہیں نظرنہیں آتا۔ تعلیم جیسے اہم شعبے کے بجٹ میں 20فیصد کمی کرکے تعلیم دشمنی کاثبوت دیا گیاہے۔ناظم اعلی نے کہا کہ ہائیرایجوکیشن کے بجٹ میں کمی سے جامعات کی فیسوں میں اضافہ ہوگا ۔ اسلامی جمعیت طلبہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ تعلیمی بجٹ میں اضافہ کرتے ہوئے جی ڈی پی کا چار فی صد حصہ تعلیم کے لیے مختص کیاجائے۔ آج سے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج شروع کرینگے۔ تمام صوبائی اسمبلیوں کے باہر بھی صوبائی بجٹ میں اضافے کیلئے احتجاج کیا جائے گا۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ کراچی ایڈیشن میں مورخہ 14جون2019 ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"