PakStudy :Yours Study Matters

MEDICAL COLLEGE In PAKISTAN => MEDICAL COLLEGE IN PUNJAB => NMC Multan => Topic started by: sb on November 24, 2018, 12:51:40 PM

Title: نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں ایم فل پروگرام، پی ایچ ڈی سمیت شروع نہیں ہو سکے
Post by: sb on November 24, 2018, 12:51:40 PM

نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں ایم فل پروگرام، پی ایچ ڈی سمیت  شروع نہیں ہو سکے
ملتان:  پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کےجنرل سیکرٹری ڈاکٹر رانا خاور ،نائب صدرڈاکٹر طارق وقار،ڈاکٹر ہاجرہ مسعودودیگرنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نشتر کی اعلیٰ انتظامیہ کی نااہلی اور سست روی کے باعث یونیورسٹی کو آج دن تک ٹریک پر نہیں لایا جا سکا
 جسکی و جہ سے نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں نہ تو پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ، ایم فل پروگرام، پی ایچ ڈی سمیت تمام شعبوں میں شروع نہیں ہو سکےاورنہ ہی ٹیچنگ فیکلٹی کی کمی پوری ہوئی ہے،
 20 نومبر کووائس چانسلر دفتر سے آفس آڈر جاری کیا گیا ہے جس میں ایسے جونیئرز آفیسرز کو اہم انتظامی عہدے دیئے گئے ہیں جو نشتر یونیورسٹی ایکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور میرٹ کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے، سینئر ترین فیکلٹی ہونے کے باوجود جونیئر کو نوازنے سے نہ صرف جگ ہنسائی ہو گی
بلکہ کم تجربہ کے حامل ان آفیسرز سے یونیورسٹی کے مسائل سے نبردآزما ہونا ممکن نہیں،پی ایم اے اس عمل کی بھرپور مخالفت کرتی ہے ، اس سلسلے میں گزشتہ سے پیوستہ روز پی ایم اے ملتان کےاجلاس میں ایک قرارداد پیش کی گئی
 جسے سب آفس بیرئیرز نے متفقہ طور پر منظور کیا، قرارداد کے مطابق تمام تقرریاں یونیورسٹی ایکٹ کے مطابق اور میرٹ پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جائیں اور موجود آفس آرڈر کالعدم قرار
دیا جائے ،تمام ٹیچنگ فیکلٹی کی خالی اسامیوں پر قوائد و ضوابط کے مطابق بھرتی کی جائے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ ملتان  ایڈیشن میں مورخہ 24 ںومبر 2018ء کو شائع ہوئی