PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Students Organisation In Pakistan => ISO Pakistan => Topic started by: AKBAR on December 18, 2018, 02:17:23 PM

Title: ISO youm e Hussain held in Federal University University Gulshan Iqbal Campus Ka
Post by: AKBAR on December 18, 2018, 02:17:23 PM
ISO youm e Hussain held in Federal University University Gulshan Iqbal Campus Karachi

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت جامعہ اُردو گلشن کیمپس میں یوم حسین منایا گیا

کراچی : وفاقی اُردو یونیورسٹی گلشن اقبال کمپس میں امامیہ اسٹوڈنٹس ارگنائزیشن اور مشیر امور طلبا کے تعاون سے یوم حسینؓ کا انعقاد کیا گیا
جس میں مختلف مکاتب فکر کے علما و دانشوروں نے خطاب کیا۔
 علامہ غلام عباس رئیسی نے کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین کی قربانی تا قیامت انسانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔
علامہ مرزا یوسف حسین نے کہا کہ حسینیت کا پرچم آج پوری دنیا پر چھا رہا ہے۔
جماعت اسلامی کے رہنما اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ موجودہ دور میں داعش جیسی تنظیموں کے ذریعے امریکہ اور اسرائیل کی سرپرستی میں مسلمانوں کا قتل عام کرایا جا رہا ہے۔ علامہ عقیل انجم نے زور دیا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے طلبہ کی طرح جامعات میں اتحاد بین المسلمین کی کوششوں کو تیز کیا جائے۔
پروگرام سے مشیر امور طلبا محمد افضال آئی ایس او کے صدر مہدی کربلائی اور ریسرچ اسکالر محمد الیاس خاکی نے بھی خطاب کیا
اور منقبت و نوحہ خوانوں نے شان امام عالی مقام میں نذرانہ عقیدت پیش کیا گیا
حوالہ: یہ خبر روزنامہ نوائے وقت کراچی ایڈیشن میں مورخہ Sep 26, 2018 کو شائع ہوئی