Author Topic: یوسف رضا گیلانی وزیراعظم منتخب  (Read 3294 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
یوسف رضا گیلانی وزیراعظم منتخب
« on: March 24, 2008, 09:24:42 PM »

شکریہ روزنامہ جنگ
یوسف رضا گیلانی وزیراعظم منتخب     

Updated at 17:40 PST

اسلام آباد...قومی اسمبلی کے264ارکان نے پیپلزپارٹی کے راہنمامخدوم یوسف رضا گیلانی کو وزیراعظم منتخب کرلیا ہے، یوسف رضاگیلانی نے قومی اسمبلی سے کہا ہے کہ وہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے واقعے کی اقوام متحدہ سے تحقیقات کرانے اور ذوالفقار علی بھٹوکے عدالتی قتل پر معذرت کی قراردادیں منظور کرے۔ انھوں نے گرفتار ججوں کی فوری رہائی کا حکم بھی دیا ہے۔ قومی اسمبلی میں ووٹنگ کے دوران 264ارکان نے پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم یوسف رضا گیلانی کی حمایت کی، ان کے مخالف مسلم لیگ ق کے امیدوارچوہدری پرویز الہی صرف بیالیس ووٹ حاصل کرسکے۔ اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے یوسف رضاگیلانی کی کامیابی کا اعلان کیا اور انھیں خطاب کی دعوت دی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نومنتخب وزیراعظم نے کہا کہ یہ کامیابی محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کا نتیجہ ہے اوران کی عظیم قربانی کی وجہ سے آج جمہوریت بحال ہوئی،بے نظیر کی شہادت کے سبب ہی قوم نے ان پر اعتماد کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان ڈیموکریٹک الائنس کے قائدین بلاول بھٹوزرداری ، آصف زرداری ، نواز شریف، اسفند یارولی، فضل الرحمان ،ایم کیو ایم کے ارکان سمیت تمام اراکین کے شکرگزار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ لمحہ خیرات میں نہیں ملابلکہ جدوجہد شہادتوں اورقربانیوں کا نتیجہ ہے،انھوں نے تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی کہ وہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے حکومت کا ساتھ دیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو ہر شعبے میں کامیاب کرنے کے لیے آئین کی پاسداری کرنا ہوگی،اور وہ پارلے منٹ ، عدلیہ اور پریس کی آزادی کے حق میں ہیں۔تہتر کے آئین نے فیڈریشن کو قائم رکھا ہوا ہے۔بحالی جمہوریت کے لیے بھاری قیمت ادا کی گئی ہے اورحکومت مثبت تنقید برداشت کرے گی۔پارلے منٹ کی بالادستی کے لیے اسپیکر سے مکمل تعاون کیاجائے گا۔یقین ہے مہنگائی، غربت اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا،یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ وہ وزیراعظم نہیں قوم کے خادم ہیں،اور ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد پہلے سو دن کے لیے پروگرام کا اعلان کیاجائے گا،حکومتی پالیسی کا اعلان بھی اسی وقت کیا جائے گا انھوں نے کہا کہ قومی اسمبلی بے نظیر بھٹو کی شہادت کے واقعے کی اقوام متحدہ سے تحقیقات کی قرارداد منظورکرے۔اسمبلی ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل پر معذرت کی بھی قرارداد منظور کرے۔وزیراعظم نے مری اعلامیے پر مکمل اعتماد کا اظہار کیااور حکم دیا کہ گرفتار ججوں کوفوری رہائی کیاجائے۔انھوں نے کہا کہ جج صاحبان اپنے مسائل احتجاج کے بجائے پارلے منٹ سے حل کرائیں۔

نوٹ یہ مضمون جنگ اخبار کی ویب سائٹ سے حاصل کیا گیاہے ۔
[/size]

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
Re: یوسف رضا گیلانی وزیراعظم منتخب
« Reply #1 on: April 17, 2008, 04:12:58 AM »

تعارف
سید یوسف رضا گیلانی

مخدوم یوسف رضا گیلانی 9جون سنہ 1952 کو جنوبی پنجاب کے ضلع ملتان کے ایک ایسے بااثر جاگیردار پیرگھرانے میں پیدا ہوئے جو پچھلی کئی نسلوں سے سیاست میں مضبوطی سے قدم جمائے ہوئے ہے۔ ملتان کی درگاہ حضرت موسی پاک کا گدی نشین ہونے کی بناء پر ان کا خاندان مریدین یا روحانی پیروکاروں کا بھی وسیع حلقہ رکھتا ہے۔۔یوسف رضا گیلانی نے 1970 میں گریجویشن اور 1976ر میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے صحافت کیا۔ یوسف رضا گیلانی فروری 2008 کے انتخابات میں ملتان سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر پانچویں مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔وہ پاکستان کے 24 ویں وزیر اعظم ہیں.

عملی سیاست

انھوں نے اپنی عملی سیاست کا آغاز سن1978 میں کیا۔ یوسف رضا گیلانی نے 1983 میں ضلع کونسل کے انتخابات میں حصہ لیا اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے موجودہ رہنما سید فخر امام کو شکست دیکر چیئرمین ضلع کونسل ملتان منتخب ہوئے۔

سنہ 1985 میں انہوں نے صدر جنرل ضیاء الحق کے غیر جماعتی انتخابات میں حصہ لیااور وزیراعظم محمد خان جونیجو کی کابینہ میں وزیر ہاوسنگ و تعمیرات اور بعد ازاں وزیرِ ریلوے بنائے گئے۔

انیس سو اٹھاسی میں وہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے اور اسی برس ہونے والے عام انتخابات میں انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا اور اپنے مدمقابل نواز شریف کو شکست دی جو قومی اسمبلی کی چار نشستوں پر امیدوار تھے۔ان انتخابات میں کامیابی کے بعد یوسف رضا گیلانی ایک مرتبہ پھر وفاقی کابینہ کے رکن بننے اور اس مرتبہ انہیں بینظیر بھٹو کی کابینہ میں سیاحت اور ہاؤسنگ و تعمیرات کی وزارت ملی۔ سیاسی کیرئر کے دوران یوسف رضا گیلانی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات میں نیب نے ریفرنس دائر کیا اور راولپنڈی کی ایک احتساب عدالت نے ستمبر سنہ دو ہزار چار میں یوسف رضا گیلانی کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تین سو ملازمین غیر قانونی طور پر بھرتی کرنے کے الزام میں دس سال قید با مشقت کی سزا سنائی تاہم سنہ دو ہزار چھ میں یوسف رضا گیلانی کو عدالتی حکم پر رہائی مل گئی ۔

یوسف رضا گیلانی نے اڈیالہ جیل میں اسیری کے دوران اپنی یاداشتوں پر مبنی پر ایک کتاب’چاہ یوسف سے صدا‘ بھی لکھی۔
(آپ کی آرا کے لیے صفحات حاضر ہیں۔ آپ کوئی رائے دے سکتے ہیں۔