Author Topic: حکومت اوراتحاد تنظیمات المدارس میں نصاب کی تبدیلی پر اتفاق  (Read 2168 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

حکومت اوراتحاد تنظیمات المدارس میں نصاب کی تبدیلی پر اتفاق

اسلام آباد (ریڈیو مانیٹرنگ، ایجنسیاں) وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی صدارت میں وزارت داخلہ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ہے جس میں امن وامان کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک کے تمام بارود لائسنس ہولڈرز کو نوٹس جاری کر کے ان سے اپنے تمام تر کوائف جمع کرانے کے لئے کہا جائے گا۔ کوائف جمع نہ کرانے والے ڈیلروں کے بارود لائسنس منسوخ کر دئیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ بارود کی فروخت کا ریکارڈ بھی طلب کیا جائے گا۔ دہشت گردوں کو بارود فروخت کرنے والے ڈیلروں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔ اس ضمن میں سیکرٹری داخلہ، آئی ایس آئی اور آئی بی کے افسروں پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ دریں اثناء رحمان ملک سے اتحاد تنظیمات المدارس کے وفد نے مولانا سلیم اللہ خان، مفتی منیب الرحمان کی زیر قیادت ملاقات کی۔ اس موقع پر سینیٹر پروفیسر ساجد میر اور علامہ نیاز حسین نقوی بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران حکومت اور اتحاد تنظیمات کے درمیان مدارس کے نصاب میں تبدیلی پر اتفاق ہوگیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت اور مدارس مل کر کام کرینگے۔ رحمان ملک سے وفاقی وزیر برائے سرحدی امور نجم الدین خان اور مالا کنڈ ڈویژن کے ارکان اسمبلی نے بھی ملاقات کی۔
حکومت مدارس
      شکریہ نوائے وقت
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"