PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Balochistan Education News => Topic started by: sb on December 16, 2018, 01:38:32 PM

Title: تعلیمی ایکٹ کی آڑ میں قدغن غیرجمہوری اقدام ہے،بی ایس او
Post by: sb on December 16, 2018, 01:38:32 PM

تعلیمی ایکٹ کی آڑ میں قدغن غیرجمہوری اقدام ہے،بی ایس او
کوئٹہ: بی ایس او کی مرکزی کمیٹی کے رکن عتیق بلوچ نے کہا ہے کہ نئے قوانین سے تعلیمی مسائل کاحل ممکن نہیں جب تک کرپٹ بیوروکریسی کااحتساب اور تعلیمی اداروں میں وزراء کی سفارش اورمداخلت ختم نہیں کی جاتی تعلیمی ایکٹ کی آڑ میں بنیادی انسانی حقوق پر قدغن لگانا
غیر جمہوری اقدام ہے ہردورمیں تعلیمی اصلاحات اورایمرجنسی کانعرہ لگایاگیالیکن نتیجہ صفر آیا صوبے میں 18سوسے زائد سکول بند‘دوہزار کے قریب اسکولز کی چھتیں نہیں ‘ پانچ ہزا سے زائد سکولز سنگل ٹیچر کی بنیاد پر چل رہی ہیں جبکہ 60فیصد سے زائد بچے اسکولز سے باہر ہیں جو بلوچ عوام کے ساتھ مذاق ہے
 انہوں نے کہاکہ آٹھ ہزار سے زائد اسامیاں خالی ہیں جنہیں میرٹ کے برعکس ایڈہاک کی بنیادوں پر تعینات کرنے کیلئے طریقہ کار طے کیاجارہاہے ان اسامیوں کو جلد پبلک سروس کمیشن کے ذریعے پُر کیاجائے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 16 دسمبر 2018ء کو شائع ہوئی