Author Topic: سکھربورڈ حل شدہ پرچہ پچاس روپے میں  (Read 2407 times)

Offline fizza bano

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 2382
  • My Points +1/-0

 سکھربورڈ حل شدہ پرچہ پچاس روپے میں
سکھر: سکھر میں امتحانی پرچہ فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں پر فروخت ہورہا ہے۔ ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات جاری ہیں۔ آج گیارہویں جماعت کا بوٹنی کا پرچہ تھا اور حسب معمول فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں پر پچاس روپے میں دستیاب تھا۔

نقل کرانے کے خواہش مند افراد کی پرچے کے حصول کے لئے دکانوں پر خوب بھیڑ رہی۔ بورڈ کے چیئرمین نے گذشتہ روز امتحانات میں نقل کی روک تھام اور پرچہ آؤٹ ہونے سے روکنے کے لئے سخت اقدامات کی یقین دہانی کرائی تھی،لیکن تمام یقین دہانیاں دھری کی دھری رہ گئیں۔
آج ٹی وی