Author Topic: آٹھویں جماعت کے امتحان میں موبائل فون کا کھلے عام استعمال  (Read 608 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

آٹھویں جماعت کے امتحان میں موبائل فون کا کھلے عام استعمال
لاہور: پیک کے زیر تحت آٹھویں جماعت کے امتحانی سنٹرزمیں موبائل فون کا کھلے عام استعمال جاری، مختلف امتحانی سنٹرز میں موبائل فون کے استعمال سے پیک امتحان میں نقل کے خدشات بڑھ گئے۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور میں پیک کا امتحان لینے میں ناکام، پیک کے زیر تحت امتحانی سنٹرزمیں موبائل فون کا کھلے عام استعمال جاری ہے۔ موبائل فون کے استعمال س سے پیک امتحان میں نقل کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ والدین کے مطابق موبائل فون کے استعمال سے سائنس کا سوالیہ پیپر اور جوابی کاپی وقت سے قبل آوٹ ہوگئی تھی۔
ذرائع کے مطابق موبائل فون کے استعمال سے دیگر پیپرز بھی آوٹ ہونے کا خدشہ ہے۔ بیشتر امتحانی سنٹرز میں عملہ غیر حاضر ہونے سے سکول انتظامیہ پریشان ہے ۔ پیپرلینے کیلئے سکول انتظامیہ کوغیر حاضر نگرانوں کی جگہ اساتذہ کو مامور کرنا پڑارہا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ امتحانی سنٹرزمیں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے ، موبائل فون کے استعمال پر سخت پابندی ہے، موبائل فون استعمال کرنے والے ٹیچرزکو معطل کردیا جائے گا۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 لاہور ایڈیشن مورخہ 07 ٖفروری ، 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"