Author Topic: قومی زبان كی اہمیت  (Read 964 times)

Offline Abdullah gul

  • Teme-03
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 3411
  • My Points +3/-0
  • Gender: Male
قومی زبان كی اہمیت
« on: August 31, 2009, 03:39:17 PM »

قومی زبان كی اہمیت

    قومی زبان كے ذریعے مختلف علاقوں كے رہنے والوں كو ایك دوسرے كے قریب آنے میں مدد ملتی ہے۔ ان میں ہم آہنگی بڑھتی ہے اور قومی اتحاد كی فضا قائم ہوتی ہے۔ قومی زبان كو ملك كی دوسری علاقائی زبانوں پر فوقیت حاصل ہوتی ہے لیكن اس كا مطلب دوسری زبانوں كو نظر انداز كرنا نہیں ہوتا یہ تمام زبانیں جو اپنے اپنے مخصوص علاقوں میں بتدریج پھلتی پھولتی رہتی ہیں، قوم كا مجموعی ثقافتی سرمایہ ہیں۔

    پاكستان میں بھی كئی زبانیں بولی جاتی ہیں۔ ان میں بڑی زبانیں پنجابی، سندھی، پشتو اور بلوچی خصوصی اہمیت كی حامل ہیں۔ یہ زیادہ تر اپنے اپنے علاقوں اور صوبوں كی نمائندگی كرتی ہیں۔ انہیں صوبائی زبانیں كہتے ہیں۔ یہ اپنے علاقوں كی ثقافت كے اظہار كا ذریعہ ہیں۔ اردو پاكستان كی قومی زبان ہے جو لہجے كے معمولی فرق كے ساتھ پاكستان كے تمام علاقوں میں بولی اور سمجھی جاتی ہے۔ پاكستان كے 1973ئ كے دستور میں بھی اردو كو قومی زبان قرار دیا گیا ہے۔