Primary Teaching Certificate (PTC) پی ٹی سی كورس
پرائمری ٹیچنگ سرٹیفیكیٹ كورس میٹرك پاس طلبائ و طالبات كو كروایا جاتا ہے۔
اس كورس كی تكمیل كے بعد آپ كسی سركاری یا پرائیویٹ پرائمری سكول میں بطور ٹیچر ملازمت حاصل كرسكتے ہیں ۔ یہ كورس ایك سال كا ہوتا ہے
تقریباًہر ضلع میں لڑكوں اور لڑكیوں كو یہ كورس كروانے كے ایك یا ایك سے زائد تعلیمی ادارے موجود ہیں ۔ داخلے كے لیے كم از كم اہلیت سائنس یا آرٹس میں پنتالیس فیصد نمبروں كے ساتھ میٹرك پاس ہونا ضروری ہے۔
ایسے لڑكے اور لڑكیاں یہ كورس كرسكتے ہیں جو ایك آسان اور گھر كے نزدیك روزگار كے خواہش مند ہوں۔
اس شعبے میں ترقی كے امكانات محدود ہیں البتہ اگر آپ پرائیویٹ طور پر اپنی تعلیم كا سلسلہ جاری ركھیں تو مڈل یا ہائی سكول میں بطور ٹیچر ترقی پاسكتے ہیں ۔