Author Topic: وفاقی سکولز فارم کی عدم فراہمی، ہزاروں طلبہ داخلے سے محروم  (Read 368 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

وفاقی سکولز فارم کی عدم فراہمی، ہزاروں طلبہ داخلے سے محروم
اسلام آباد : وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی جانب سے ایک طرف سکولوں سے باہر بچوں کو تین فیز میں تعلیمی اداروں میں لانے کی منصوبہ بندی پر کام جاری ہے تو دوسری جانب دوسری تا نویں جماعت میں داخلوں کے لئے ہزاروں طلبہ کو داخلہ فارم ہی فراہم نہیں کئے جا رہے ،
 وزارت کی جانب سے داخلوں کے حوالے سے پالیسی ہی وضع نہ کی جا سکی، تعلیمی سیشن 2019،20 میں داخلوں کے حوالے سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی پر اسرار خاموشی کے باعث ہزاروں بچے داخلوں سے محروم کردئیے گئے ، آئوٹ آف سکولز چلڈرن مہم کے نام پر این جی اوز سے فنڈز اکٹھا کرنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ نئی کلاسوں میں اہل بچوں کو داخلہ دینے سے انکار کردیا گیا ہے ، داخلوں کے خواہشمند بچوں کے والدین در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ۔
ایف ڈی ای ذرائع کے مطابق نئے تعلیمی سیشن کے دوران اسلام آباد کے 423 چھوٹے بڑے سرکاری سکولوں میں نئے بچوں کا داخلہ مشکل کردیا گیا ہے جبکہ اکثر پرنسپلزنے تعلیمی اداروں کے باہر نوٹسز آویزاں کردئیے ہیں جن میں والدین کو داخلہ کے لیے رابطہ نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ روز نامہ دنیا سے بات کرتے ہوئے طلبا شہر یار و دیگر کا کہنا تھا کہ جب داخلہ فارم لینے جاتے ہیں تو جواب ملتا ہے ابھی ہمارے پاس داخلہ فارم موجود نہیں ہیں ۔ فارم نہ ہونے کے باعث ہزاروں بچوں کا مستقبل دا ئوپر لگ گیا ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ  اسلام آباد ایڈیشن میں مورخہ 15اپریل 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"