Author Topic: سروسز بزنس  (Read 4284 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
سروسز بزنس
« on: December 04, 2007, 07:04:53 PM »
یہ كاروبار ایسے نوجوانوں كے لیے فائدہ مند اور ذریعہ روزگار ہوسكتے ہیں جن میں

مختلف خدمات فراہم كرنے كی صلاحیت پائی جاتی ہے ۔چھوٹے خدماتی كاروبار

میں كرائے پر مكانوں كے لین دین كا كاروبار یا پراپرٹی ڈیلنگ،ٹریول ایجنسی كا

قیام ،چھوٹے پیمانے پر تعلیمی اور فنی اداروں كا قیام اور دیگر اسی نوع كے

چھوٹے موٹے خدماتی كاروبار شامل ہیں ۔

خود روزگاری كی تعریف میں ان كاروباروں كا ذكر كرنا اس لئے ضروری تھا كہ

آپ كو اندازہ ہوسكے كہ آپ كے ارد گرد اپنا روزگار خود پیدا كرنے كے بے شمار

مواقع موجود ہیں ۔لہذا آپ كو ہمت كرنا ہوگی اور اپنی صلاحیتوں كو استعمال

كرنا ہوگا ۔آپ اس میں جہاں تك آگے بڑھنے چاہیں بڑھتے چلے جائیں ۔

عام طور پر پڑھے لكھے نوجوان خود روزگاری سے بہت گھبراتے ہیں حالانكہ

حقیقت یہ ہے كہ كیا یہ بہتر نہیں كہ دوسروں كی غلامی كرنے كی بجائے آپ

خود ایك روزگار كی مالك ہوں ۔البتہ جو نوجوان اپنا روزگار خود پیدا كرنے كا

خواہش مند ہیں انہیں چاہیئے كہ وہ اس بات كو نہ صرف تفصیل كے ساتھ پڑھیں

بلكہ اس میں دیے گئے مشوروں پر عمل كرنے كی بھی كوشش كریں ۔