Author Topic: پڑھا لکھا پنجاب پروگرام میں گھپلے  (Read 2858 times)

Offline Champion_Pakistani

  • bis-group
  • Primary Group
  • *
  • Posts: 28
  • My Points +1/-1

سابقہ دورحکومت میں پڑھا لکھا پنجاب کے نعرے کی آڑ میں بڑے پیمانے پر بےضابطگیوں اور من پسند پارٹیوں کو نوازنے کا انکشاف ہوا ہے معلوم ہوا ہے کہ سابق حکومت نے پڑھا لکھا پنجاب پراجیکٹ کی آڑ میں سابق سیکرٹری تعلیم کو ”پراجکیٹ مانیٹرنگ اپینٹیشن” کے ڈائریکٹر کا اضافی چارج بھی دے رکھا تھا جو بیک وقت دو تنخواہیں اور دو محکموں کی مراعات لیتے رہے، اس محکمے کے روح رواں جہانگیر عزیر ہیں جو کہ سابق حکومت کے انتہائی معتمد خیال کئے جاتے ہیں انکی کی ذات پر کئی اعتراضات سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے تاحال ابھی تک اپنے عہدے کا چارج نہیں چھوڑا اس محکمے کی بےضابطگیوں میں تیسرا نام منور نامی شخض کا آیا ہے جس کو بےضابطگیوں کا منبع قرار دیا جا رہا ہے محکمے کے دیگر ملازمین کا کہنا ہے کہ پرنٹنگ کا تمام کام منور کے سپرد تھا اور اس نے کنٹریکٹر مافیا کی مذکورہ آفیسروں اور حکومتی عہدیداروں سے ڈیل کروائی اور مذکورہ افسروں کے ایماء پر کنٹریکٹر مافیا نے انتہائی ناقض معیار کی کتابیں شائع کیں اور تمام معاملات کو صیغہ راز میں رکھنے کیلئے چار سو افراد کا کام صرف ایک درجن افراد سے لیا جاتا رہا ہے محکمہ تعلیم کے ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ ”پڑھا لکھا پنجاب” کی آڑ میں ہونیوالی بے ضابطیگوں کا جائزہ کیا جائے گا اور ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔


Offline formanite5011

  • bis-group
  • Primary Group
  • *
  • Posts: 16
  • My Points +0/-0
Re: پڑھا لکھا پنجاب پروگرام میں گھپلے
« Reply #1 on: May 03, 2008, 12:50:50 PM »
AAta cheeni hoi mehngi
Ghee v nahe dastyab
Bund vich lay lo chaudhrio
Apna parha likha punjab