Author Topic: محمود شام کی نظموںوالی کتاب کی تقریب رونمائی  (Read 1788 times)

Offline fizza bano

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 2382
  • My Points +1/-0

محمود شام کی نظموںوالی کتاب کی تقریب رونمائی
    پاکستان کے معروف سینئر صحافی، کالم نگار اور شاعر محمود شام کی بچوں کیلئے نظموں پر مشتمل کتاب ” ایّاں ایّاں یو یو“ کی تقریب رونمائی آج بروز جمعہ کوکراچی میں ہوگی۔ جس کی صدارت گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کریں گے۔ یہ کتاب زیبائش، طباعت، موضوعات کے حوالے سے اردو میں پہلی بین الاقوامی معیار کی پیشکش ہے۔ اس تقریب کے موقع پر سرکاری اسکولوں میں اول آنیوالے طلباء و طالبات میں تحائف اور کتابیں تقسیم کی جائینگی جبکہ بچے خصوصی ٹیبلو بھی پیش کرینگے۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے سینئر صحافی، کالم نگار اور شاعر محمود شام کی بچوں کیلئے نظموں پر مشتمل کتاب ” ایّاں ایّاں یو یو“کتاب کے بارے میں اپنے تاثرات میں کہا ہے کہ یہ کتاب پاکستان اور اردو زبان کی سفیرہے جسے دنیا بھر میں پہنچنا چاہیے۔ دنیا بھر میں جہاں جہاں اردو پڑھی اور سمجھی جاتی ہے وہاں اس کتاب کو متعارف کرایا جانا چاہیے، شام صاحب نے عہد حاضر کے جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بچوں کیلئے اس کتاب کو تحریر کیا ہے جو لائق تحسین ہے۔مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کتاب کے بارے میں کہا ہے کہ بچوں کیلئے کتاب ”ایّاں ایّاں یو یو“ ادبی خزانہ ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے دور میں یہ ایک ایسی کتاب ہے جس کو پڑھ کر آپ سب کچھ بھول کر اپنے بچپن کے دنوں میں واپس چلے جائینگے۔ یہ کتاب بچوں کیلئے ہے لیکن میرا ماننا ہے کہ اس کتاب کو بڑے بھی پڑھ کر وہی مزے لیں گے جو بچے لیتے ہیں، ان کی یہ کتاب اپنی مثال آپ ہے۔ میں دعا گو ہوں کہ شام صاحب بچوں کیلئے مزید کتابیں تحریر کریں اور اس کتاب کو تمام پاکستان میں عام کرنے کیلئے خصوصی کوششیں کی جائیں۔ شکریہ جنگ