Author Topic: بی ایڈ كورس  (Read 5064 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
بی ایڈ كورس
« on: November 16, 2007, 05:43:37 PM »

گریجوایشن كے بعد ایك سال كا بیچلر آف ایجوكیشن كورس ہوتا ہے ۔ یہ كورس مكمل كرنے كے كسی ہائی سكول میں بطور سینئیر ٹیچر ملازمت مل سكتی ہے ۔
بی ایڈ میں داخلے كے لیے میرٹ خاصا بلند ہوتا ہے۔ داخلہ علاقائی كوٹے كے مطابق اوپن میرٹ پر ہوتا ہے ۔البتہ كچھ نشستیں مخصوص افراد اور اداروں كے لیے مختص ہیں ۔
پنجاب میں بی ایڈ كی كلاسوں كی اجازت صرف حكومت كے قائم كردہ كالجوں میں ہے
جب كہ سندھ میں سركاری كالجوں كے علاوہ پرائیویٹ كالجوں میں بی ایڈ كا كورس كیا جاسكتا ہے ۔
بی ایڈ كورس كے لیے لڑكوں اور لڑكیوں كے لیے علیحدہ علیحدہ كالج آف ایجوكیشن قائم ہیں ۔
سندھ میں كراچی اور حیدرآباد میں حكومت كے قائم كردہ لڑكوں اور لڑكیوں كے كالج آف ایجوكیشن ہیں اس كے علاوہ كراچی اور حیدرآباد میں پرائیویٹ كالج آف ایجوكیشن ہیں
بلوچستان میں كوئٹہ میں لڑكوں اور لڑكیوں كا كالج آف ایجوكیشن ہے۔ سرحد میں پشاور میں مردوں اور عورتوں كے ایجوكیشن كالجز ہیں ۔
آزاد كشمیر میں افضل پور میں لڑكوں كا كالج آف ایجوكیشن ہے۔آزاد كشمیر میں ایك پرائیویٹ كالج آف ایجوكیشن بھی ہے۔
اسلام آباد میں بھی لڑكوں اور لڑكیوں كے لیے كالج آف ایجوكیشن موجود ہیں ۔
پنجاب میں ملتان لاہور اور فیصل آباد میں لڑكوں اور لڑكیوں كے كالج آف ایجوكیشن ہیں ۔
اس كے علاوہ ملازمت میں موجود اساتذہ پرائیویٹ امیدوار كی حیثیت سے بھی بی ایڈ كا امتحان دے سكتے ہیں ۔ایسے اساتذہ جن كا تدریسی تجربہ دو یا دو سال سے زیادہ ہو وہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلہ لے كر باقاعدہ طالب علم كی حیثیت سے بی ایڈ كا كورس كرسكتے ہیں ۔