Author Topic: لیكچر اور امتحانات  (Read 4612 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
لیكچر اور امتحانات
« on: December 06, 2007, 12:55:58 PM »
لیكچر اور امتحانات

1   ہر طالب علم اپنے مضامین كی كلاسوں میں باقاعدگی سے حاضر رہے گا۔ كسی كلاس میں بھی بغیر اجازت ایك ماہ میں دس یوم تك غیر حاضر رہنے كی صورت میں اس كا نام كالج سے خارج كر دیا جائے گا۔

2   غیر حاضر رہنے والے طالب علم كو ایك روپیہ فی پیریڈ جرمانہ كیا جائے گا جب كہ پانچ روپیہ یومیہ كے حساب سے جرمانہ ہو گا۔

3   پریكٹیكل اور انگلش كمپوزیشن كی غیر حاضری كی صورت میں جرمانہ5روپے فی پیریڈ وصول كیا جائے گا

4   ہر طالب علم كالج كے دسمبر اور سالانہ امتحانات نیز ماہانہ كلاس ٹیسٹ میں باقاعدگی سے شركت كرے گا۔ جن كی بنیاد پر بورڈ میں گریڈ بھیجے جائیں گے۔

5   كالج كے مجوزہ سالانہ امتحان كی بنیاد پر اگلی جماعت میں ترقی دی جائے گی۔ ناجائز ذرائع استعمال كرنے والے طالب علم كا پرچہ منسوخ كر دیا جاے گا اور ضروری كارروائی كے بعد اسے جرمانہ یا كالج سے اخراج كی سزا دی جا سكتی ہے۔

6   حاضریوں كی مقررہ تعداد پوری نہ ہونے كی وجہ سے متعلقہ طالب علم كا یونیورسٹی/بورڈ كے امتحانات كے لیے داخلہ حسب قواعد روك لیا جائے گا۔

7   پرنسپل صاحب كو خصوصی اختیار حاصل ہے كہ وہ كسی طالب علم كو ناقص تعلیمی كاركردگی یا غیر تسلی بخش چال چلن كی بنا پر كالج سے نكال دیں۔

8   امتحانات میں بلا عذر غیر حاضر ہونے والے طلبا یا تمام مضامین میں فیل ہونے والے طلبا كا نام كالج سے خارج كر دیا جائے گا

9   انٹرمیڈیٹ كلاسز میں بہترین كاركردگی والے چار امتحانات كی بنیاد پر داخلی گریڈ متعین كیا جاتا ہے جو بعد ازاں پاس ہونے والے طلبا كی اسناد پر درج ہو گا۔