Author Topic: اآئی جے ٹی کی پشاور یونیورسٹی میں یکجہتی کشمیر ریلی  (Read 586 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

اآئی جے ٹی کی پشاور یونیورسٹی میں یکجہتی کشمیر ریلی
پشاور : اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام پشاور یونیورسٹی میں اکیڈمک بلاک سے خیبر میڈیکل کالج تک یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی جس میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور، جامعہ پشاور، جامعہ زرعیہ اور اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ ریلی کی قیادت اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم کیمپس پشاور اول شیر خان، عماد نظامی، شفیق خان،،جنید شفیع اور سلمان بن احسان نے کی۔ اول شیر خان نے کہا کہ بھارتی فوج نے 70سالوں نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کرکے کشمیریوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ شروع کررکھا ہے بھارتی پارلیمنٹ نے کشمیرکی خودمختار حیثیت ختم کر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کا مذاق اڑایا ہے، بھارتیہ جنتا پارٹی نے پورے ہندوستان میں دہشت کی فضا قائم کررکھی ہے اور مسلمانوں کو ہندومذہب اختیار کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا پوری سیاسی قیادت اس بات پر متفق ہے کشمیریوں کے حق کا فیصلہ کشمیریوں کے مزاج، موقف اورا کثر یت کے مطابق ہونا چاہئے۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور رہے گا اور کشمیریوں کے حق ارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے، کشمیر میں جاری کرفیو نے دنیا کے سامنے بھارت کا فاشسٹ چہرہ بے نقاب کردیا ہے۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ پشاور ایڈیشن مورخہ 07 نومبر 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"