Author Topic: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ڈاؤ میڈیکل کالج، سندھ میڈیکل کالج کے کانووکیشن  (Read 2223 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ڈاؤ میڈیکل کالج، سندھ میڈیکل کالج کے کانووکیشن کی تقریب 
طلبہ کو سہولتوں کی فراہمی خوش آئند ہے، گورنر سندھ
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ طلبہ ملک کا اہم حصہ ہوتے ہیں، پاکستانی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل طلبہ وطالبات دنیا بھر میں نمایاں خدمت انجام دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اوجھا کیمپس میں ڈاؤ میڈیکل کالج، سندھ میڈیکل کالج کے ایم بی بی ایس بیج سال 2004 اور 2007 کے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے کہا کہ ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے انتہائی کم وقت میں طالبعلموں کو ہر طرح کی سہولتیں فراہم کیں۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے ڈاؤ یونیورسٹی کیلئے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان کیا۔ تقریب میں مجموعی طور پر 1100 گریجویٹس کو مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دینے پر شیلڈ دی گئیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ سندھ میں دو بڑی یونیورسٹیاں موجود ہیں جہاں طالبعلموں کو ہر طرح کی سہولت فراہم کی جا رہی ہیں جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کو چاہئے کہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے انجام دیں اور مریضوں پر بھرپور توجہ دیں۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا کہ موجودہ حکومت نے 1600 ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو بھرتی کیا ہے جو کہ کئی برسوں سے بھرتی کے منتظر تھے، جس سے سرکاری اسپتالوں میں بڑی حد تک کمی کو دور کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت ڈاکٹروں کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔ ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف اپنے معزز پیشے کی قدر کریں، پیسے کے پیچھے نہ بھاگیں۔ تقریب سے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر مسعود حمید، جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی، چیئرمین آف کانووکیشن کمیٹی ڈاکٹر جنید اشرف نے بھی خطاب کیا۔

شکریہ جنگ