Author Topic: جامعہ این ای ڈی میں انجینئرنگ اکیڈمی کے قیام کا فیصلہ  (Read 2510 times)

Offline گل

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1045
  • My Points +1/-2
  • Gender: Male


جامعہ این ای ڈی میں انجینئرنگ اکیڈمی کے قیام کا فیصلہ
   
کراچی (محمد عسکری/ اسٹاف رپورٹر) جامعہ این ای ڈی نے فنی تعلیم کی اہمیت کے پیش نظر یونیورسٹی میں انجینئرنگ اکیڈمی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت اکیڈمی دو شعبوں کنٹی نیو انجینئرنگ (سی سی ای ای) اور سینٹر فار ملٹی ڈسپلنری کورسز سی ایم پی سی پر مشتمل ہوگی۔ ایک شعبہ کے تحت شارٹ کورسز کرائے جائیں گے جبکہ دوسرا شعبہ ماسٹرز نامکمل کرنے والے طلبہ کیلئے ہوگا جو کسی وجہ سے اپنا ماسٹر مکمل نہیں کرسکے اور ان کے ایک یا چند کورسز باقی ہیں وہ اپنے بقایا کورسز اس شعبے سے پورا کریں گے۔ اکیڈمی کا سربراہ ڈائریکٹر جنرل کہلائے گا جس کیلئے پی ایچ ڈی ہونا لازمی ہوگا جبکہ دونوں شعبوں کیلئے دو علیحدہ ڈائریکٹرز ہوں گے۔ جامعہ این ای ڈی کی سنڈیکٹ نے انجینئرنگ اکیڈمی کے قیام کی باضابطہ منظوری دیدی ہے۔ یہ اکیڈمی ایڈمسٹریشن کی دوسری منزل پر قائم کی جارہی ہے۔
................
 



شکریہ جنگ
................