PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Students Organisation In Pakistan => IJT => Topic started by: sb on November 25, 2018, 12:52:51 PM

Title: جامعہ پشاور میں اضافی نان ٹیچنگ سٹاف کی بھرتی غیر قانونی ہے
Post by: sb on November 25, 2018, 12:52:51 PM

جامعہ پشاور میں اضافی نان ٹیچنگ سٹاف کی بھرتی غیر قانونی ہے
پشاور : اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پشاور کے ترجمان نے کہا ہے کہ یونیورسٹی میں ضرورت سے زیادہ نان ٹیچنگ سٹاف کی بھرتی ایچ ای سی رولز کے خلاف ہے یہی وجہ ہے کہ یونیورسٹی اس وقت مالی خسارے کا شکار ہے۔
 انہوں نےکہا کہ جامعہ کی انتظامیہ نے 650 ٹیچنگ سٹاف کیلئے 1500کی بجائے 4800 نان ٹیچنگ سٹاف بھرتی کیا، صوبائی حکومت فوری نوٹس لیکرملوث افسران اوراہلکاروں کیخلاف کارروائی کرے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ  ایڈیشن میں مورخہ 25 ںومبر 2018ء کو شائع ہوئی