Author Topic: اسلامی جمعیت طلبہ پشاور کے زیراہتمام حقوق طلباءریلی  (Read 626 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

اسلامی جمعیت طلبہ  پشاور کے زیراہتمام حقوق طلباءریلی
پشاور: اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی پشاور میں” حقوق طلبہ“ ریلی نکالی گئی ،مظاہرے سے خطاب کرتےہوئے ناظم آئی جے ٹی حسن بشیر، ناظم آل گورنمنٹ کالج پشاور وسیم حیدر اور دیگرنے کہا
کہ جی سی ٹی کے طلباء کو وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم میں شامل نہ کرنے کے باعث طلباءمیں مایوسی پائی جاتی ہے جبکہ دوسری جانب طلباءکوہاسٹل میں سہولیات کے فقدان کیساتھ انکوٹرانسپورٹ کی سہولت بھی میسرنہیں
جس کی وجہ سے انہیں شدیدمشکلات کا سامنا ہے ۔ مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ جی سی ٹی پشاو رکے طلباءکو بھی وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم میں شامل کرنےکیساتھ دیگر مسائل کا خاتمہ کیاجائے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ پشاور ایڈیشن میں مورخہ7 دسمبر 2018ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"