Author Topic: محنت کشوں کے بچوں کیلئے مزید اسکول اورکالج قائم کیے جائیں گے  (Read 1666 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female

 
محنت کشوں کے بچوں کیلئے مزید اسکول اورکالج قائم کیے جائیں گے
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر محنت امیر نواب خان نے کہا ہے کہ محنت کشوں کے بچوں کو بہتر تعلیم و تربیت فراہم کرنے کے لیے صوبے میں مزید اسکول اور کالج بنائے جائیں گے اور اس سلسلے میں صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ میں سروے کا کام جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان اداروں میں بچوں کو مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ کتابیں، یونیفارم اور دیگر ضروریات کی اشیاء فراہم کی جائیں گی ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے تمام وفود سے ان کے مسائل معلوم کیے اور ان کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں۔ دریں اثناء صوبائی وزیر محنت نے سندھ سوشل سیکورٹی کی فیوچر کالونی ڈسپنسری لانڈھی کا اچانک دورہ کیا اور محنت کشوں کو مہیا کی جانے والے طبی امداد سے متعلق افسران اور عملے سے گفتگو کی۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر محنت / چیئرمین گورننگ باڈی سیسی امیر نواب خان جمعہ 17 اکتوبر کو سوشل سیکورٹی ڈسپنسری میرپورخاص میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر سیسی کی پولیو بچاؤ مہم کا آغاز کریں گے
 


شکریہ جنگ