Author Topic: کینجھرجھیل ٹھٹھہ میں سوڈانی طالبعلم کے ڈوبنے کا حکومت نے نوٹس لیا ہے  (Read 1326 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

کینجھرجھیل ٹھٹھہ  میں سوڈانی طالبعلم کے ڈوبنے کا حکومت نے نوٹس لیا ہے
   
ٹھٹھہ (نامہ نگار)صوبائی وزیر سیاحت و ثقافت سسی پلیجو نے کہا ہے کہ کینجھر جھیل میں سوڈانی طالب علم کے ڈوب کر ہلاک ہونے کا حکومت نے سخت نوٹس لیا ہے اس طرح کے واقعات سے عالمی سطح پر ملک کی بدنامی ہوتی ہے کینجھر جھیل پر اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ جنوری سے لیکر اب تک جھیل میں ڈوب کر ہلاک ہونے والوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں انہوں نے کہا کہ ناقص انجن، لائف جیکٹس اور دیگر حفاظتی انتظام کے بغیر جھیل میں 42 کشتیاں موجود ہیں اس طرح کی تمام کشتیوں پر پابندی لگا دی جائے گی انہوں نے کہا کہ جھیل میں موجود کشتیوں کی رجسٹریشن کے لئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جب کہ اب ہر کشتی میں 8 سیاح اور 2 دیگر افراد سفر کر سکیں گے جب کہ سیاحوں کو جھیل کی سیر کے لئے محفوص پوائنٹ سے کشتی میں سوار کرایا جائے گا اور جھیل میں روٹ مخصوص کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے نئے مالی سال میں 70فٹ بلند واچ ٹاور تعمیر کرایا جائے گا جس پر ریسکیو کا مکمل انتظام ہوگا۔ کشتیوں میں مواصلاتی نظام بھی نصب کرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیوٹ سیکٹر پارٹنر شب کی بنیاد پر جلد ہی کنسلسٹنٹ رپورٹ دیں گے جس کے بعد عملی کام شروع کیا جا سکے گا۔ اس کے لئے انویسٹر بھی موجود ہیں۔ اس موقع پر ایم ڈی ٹورزم شہروز آصف میمن بھی موجود تھے۔
      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"