PakStudy :Yours Study Matters

Examination Board => Examination Board In Sindh => BISE Mirpurkhas Board => Topic started by: AKBAR on August 29, 2011, 01:15:28 PM

Title: BISE Mirpurkhas Board inter Part 2 Result 2011
Post by: AKBAR on August 29, 2011, 01:15:28 PM
BISE Mirpurkhas Board inter Part 2 Result 2011

میرپور خاص بورڈ نے انٹر سال دوم انجینئرنگ و میڈیکل کے نتائج کا اعلان کر دیا    
میرپور خاص (نامہ نگار) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور خاص نے انٹر سال دوم پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ میڈیکل اور انجینئرنگ میں پہلی پوزیشن طالبات نے حاصل کی۔

(http://www.sindhstudy.com/Result/2011/12th/image/btn-bise-Mirpurkhas-inter-result-2011.gif) (http://www.sindhstudy.com/Result/2011/12th/Mirpurkhas-board-inter-Result-2011.htm)
چیئرمین تعلیمی بورڈ شفیق احمد خان نے بورڈ آفس میں نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پری میڈیکل گروپ میں لٹل فوکس ہائر سیکنڈری اسکول میرپور خاص کی طالبہ فاطمہ زینب بنت غلام حیدر خان نے پہلی، برائٹ فیوچر پبلک اسکول عمر کوٹ کے جنید نوید ولد جادم گجو نے دوسری جبکہ گورنمنٹ ابن رشد گرلز کالج کی سحر کائنات بنت نور الحق جتوئی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس طرح پری انجینئرنگ گروپ میں گورنمنٹ ابن رشد گرلز کالج میرپور خاص کی طالبہ کائنات بنت وزیر احمد نے پہلی، کیڈٹ کالج سانگھڑ کے احمر حمید نے دوسری اور لٹل فوکس ہائر سیکنڈری اسکول میرپور خاص کے محمد سلمان ولد محمد صالح صدقی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پری میڈیکل گروپ میں 7596 امیدواروں نے شرکت کی، 368 نے گریڈ اے ون میں، 1119 نے گریڈ اے، 2197 نے گریڈ بی، 2726 نے گریڈ سی اور 755 نے گریڈ ڈی میں جبکہ انجینئرنگ گروپ میں 5978 امیدواروں نے شرکت کی جن میں 474 نے گریڈ اے ون، 1306 نے گریڈ اے، 1558 نے گریڈ بی، 1609 نے گریڈ سی، 552 نے گریڈ ڈی میں کامیابی حاصل کی۔