PakStudy :Yours Study Matters

Public Service Commission In Pakistan => SPSC => Topic started by: گل on September 15, 2008, 04:06:46 PM

Title: کمیشن پاس لیکچررز کا احتجاجی مظاہرہ
Post by: گل on September 15, 2008, 04:06:46 PM


کمیشن پاس لیکچررز کا احتجاجی مظاہرہ
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمیشن پاس لیکچررز نے اتوار کو پوسٹنگ نہ دینے کے خلاف پرامن مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر وزیراعلیٰ سندھ سے اپیل کی گئی نھی کہ کمیشن پاس لیکچررز کو تقررنامے جاری کئے جائیں تاکہ سرکاری کالجز میں اساتذہ کی کمی کسی حد تک پوری ہوسکے۔ کمیشن پاس لیکچررز تعیناتی کے لئے وزیراعلیٰ سندھ کی رضامندی کے منتظر ہیں حالانکہ انہیں آفر لیٹر مل چکے ہیں۔ ایکشن کمیٹی نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ان لیکچررز کی تعیناتی کے تقرر نامے جاری کئے جائیں۔