Author Topic: ہائر ایجوکیشن کمیشن کراچی کا سرسید یونیورسی کو کیٹگری اے تفویض  (Read 2223 times)

Offline فائزہ

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1749
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

ہائر ایجوکیشن کمیشن کراچی کا سرسید یونیورسی کو کیٹگری اے تفویض
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سرسیداحمد خان کی فکر اور تعلیمات کی روشنی میں سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ، سائنس اور علم فنون کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کررہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اعلیٰ معیار کے باعث ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سرسید یونیورسی کو کیٹگری "A"تفویض کیا ہے۔ یہ بات سرسید یونیورسٹی کے چانسلر زیڈ اے نظامی نے تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔ جس کا اہتمام علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن نے کیا تھا۔ پروفیسر سحر انصاری نے کہا کہ سرسید احمد خاں برصغیرمیں مسلم نشاط ثانیہ کے بہت بڑے علمبردار تھے اور انہوں نے مسلمانوں میں بیداری علم کی تحریک پیدا کرنے میں بہت اہم کردار ادا کیا۔ پروفیسر سحر انصاری نے انکشاف کیا کہ مراد آباد کی تاریخی ملاقات میں اردو کے عظیم شاعر مرزااسد اللہ خاں غالب نے سرسید کو جدید علوم کی اہمیت اور ضرورت سے آگاہ کیا اور انہیں بتایاکہ کلکتہ میں قیام کے دوران وہ انگریزوں کی سائنٹیفک ریسرچ اور ایجادات سے بہت زیادہ متاثر ہوئے اور مستقبل میں جدید سائنسی علوم پر دسترس حاصل کئے بغیر مسلمانوں کی ترقی ناممکن ہے۔ ڈاکٹر وقار احمد رضوی نے کہا کہ سرسید احمد خاں ایک عہد ساز شخصیت تھے۔ جنہیں قدرت نے کار عظیم کے لئے منتخب کیا۔
شکریہ جنگ