Brazil Travel Guide information in Urdu
برازیل
برازیل كا دارالحكومت برازیلیا ہے۔ یہاں كی كرنسی كروزیرو ہے۔ یہاں كا موسم قدرے سخت ہوتا ہے۔ اكثر تیز ہوائیں چلتی رہتی ہیں۔ جن كی وجہ سے طوفان آتے رہتے ہیں اگرچہ موسم زیادہ گرم نہیں ہوتا تاہم سردیاں خشك اور گرمیاں گرم اور گیلی ہوتی ہیں۔
یہ جنوبی امریكہ كا ملك ہے۔ برازیل كے مشرق میں سمندر ہے۔ شمال ، جنوب اور مغرب میں امریكن ریاستیں ہیں۔ یہ ٣٢ ریاستوں پر مشتمل ہے۔ اس كے تین وفاق ہیں۔ ہر ریاست كی ضلعی انتظامیہ ، عدالتیں ، قانون علیحدہ علیحدہ ہیں تاہم وفاق سے مربوط ہیں۔ برازیلیا عدالت تمام عدالتوں كی منتظم ہے۔ اس كا جج تاحیات ہوتا ہے۔
برازیل اقوام متحدہ OAS اور Lafta كا ممبر ہے۔
شہریت کا حصول
برازیل كی عورت سے شادی كرنا شہریت كے حصول میں مددگار ثابت نہیں ہوتا كیونكہ شہریت كے لیے ضروری ہے كم از كم پانچ سال سے آپ برازیل میں قانونی طور پر رہ رہے ہوں تاہم شادی كرنے سے عارضی طورپر رہنے كا انتظام ہو جاتا ہے۔
داخلہ / بغیر ویزا
برازیل میں داخل ہونے كے لیے ارجنٹائن ، چلی، یور گوائے كے لوگوں كو صرف نیشنل شناخت نامہ دكھانا پڑتا ہے۔
جن لوگوں کو ویزا کی ضرورت نہیں ہوتی
سمندر میں كام كرنے والوں كو جہاز پر كام كرنے كا كارڈ مندرجہ ذیل ملكوں كے لوگوں كو ویزا كی ضرورت نہیں ہے۔ برطانیہ اور اس كی كالونیز، ارجنٹائن ، آسٹریا، باربوداس، بلجیم، چلی، كولمبیا، ڈنمارك،فن لینڈ، جرمنی، آیس لینڈ، یونان، آئرلینڈ، اٹلی، نیدر لینڈ، سپین اور سیاسی لوگ ، سفارتی پاسپورٹ ہولڈر افراد۔
دو نمبر ویزا::
جعلی كام یعنی دو نمبر كاغذات پر آنے والے لوگوں كو اسی وقت پہلی فلائٹ میں واپس بھجوا دیا جاتا ہے اور ائیر لائن كو فی آدمی 2000/- امریكن ڈالر جرمانہ كیاجاتا ہے۔
اقوام متحدہ میں كام كرنے والے اقوام متحدہ كے ملازم اور جاری كردہ پاسپورٹ ہولڈر بغیر ویزہ كے آ سكتے ہیں اور مہاجرین كے كاغذات والے بھی متعلقہ ملك كے فارن آفیسر سے تصدیق شدہ كاغذات پر۔ ٹرانزٹ مسافروں كو ہیلتھ كارڈ كی ضرورت ہے۔