Author Topic: تعارف بو علی سینا یونیورسٹی ایران  (Read 1769 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
تعارف بو علی سینا یونیورسٹی ایران
« on: February 09, 2009, 03:16:04 PM »

تعارف بو علی سینا یونیورسٹی ایران

بو علی سینا یونیورسٹی کے قیام کی طرف پہلا قدم اس وقت اٹھایا گیا جب فروری 1973ء میں حکومت ایران اور حکومت فرانس کے درمیان ایک معاھدہ طے پا گیا ۔ اس ابتدائی کوشش کے نتیجے میں 1975ء کو بو علی سینا  یونیورسٹی کا قیام عمل میں آیا اور یونیورسٹی  نے اسی سال مختلف شعبوں میں پہلی بار طالب علموں کو داخلہ دیا ۔

1979 ء میں انقلاب اسلامی ایران کے بعد یونیورسٹی کے نظام تعلیم کو بہتر بنانے کے لیۓ کلیدی تبدیلیاں عمل میں لائی گئیں اور آج یہ یونیورسٹی پانچ فیکلٹیز ،ایک ہائر ایجوکیشن کمپلکس اور دو جونیئر اسکولز پر مشتمل ہے ۔

یونیورسٹی مندرجہ ذیل پانچ فیکلٹیز پر مشتمل ہے ۔

1۔ فیکلٹی آف ایگریکلچر

2۔ فیکلٹی آف  انجینئرنگ

3۔ فیکلٹی آف لٹریچر

4۔ فیکلٹی آف ہیومینٹیز

5۔ فیکلٹی آف  سائنس

یونیورسٹی میں موجود فیکلٹی ممبران کی تعداد 300 ہے جو دنیا کی مختلف یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہیں ۔ یونیورسٹی میں موجودہ زیر تعلیم طالب علموں کی تعداد 7000 ہے جو گریجوایشن ، پوسٹ گریجوایشن اور پی ایچ ڈی  کی سطح کے 63  شعبوں میں  زیر تعلیم ہیں ۔

1976 ء سے لے کر اب تک 45000 طالب علم اس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہو چکے ہیں ۔ یونیورسٹی 32 ڈیپارٹمنٹس پر مشتمل ہے جن میں طالب علموں کو داخلہ دیا جاتا ہے ۔ بو علی سینا یونیورسٹی دور حاضر کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیۓ وقت کے ساتھ اپنے معیار تعلیم کو بہتر بناتے ہوۓ ترقی کی طرف گامزن ہے ۔

 بو علی یونیورسٹی کی ویب سائٹ :      www.basu.ac.ir

                                         شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان
 
شکریہ http://www.tebyan.net....................................