PakStudy :Yours Study Matters

Examination Board => Examination Board In Sindh => SBTE => Topic started by: معلم on July 15, 2009, 07:36:03 AM

Title: سندھ ٹیکنیکل بورڈ پر نقل مافیا مکمل طور پر قابض
Post by: معلم on July 15, 2009, 07:36:03 AM

سندھ ٹیکنیکل بورڈ پر نقل مافیا مکمل طور پر قابض

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ٹیکنیکل بورڈ پر نقل مافیا مکمل طور پر قابض ہوگئی ۔ بورڈ کے اہم ذمہ داران ، لسانی تنظیم اور نقل مافیا کی ملی بھگت سے امتحانات کو کمائی کا ذریعہ بنانے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ۔نقل مافیا کی خواہش پر امتحانی مراکز لسانی تنظیم کے زیر اثر ٹیکنیکل اداروں میں قائم کردیے گئی، نقل مافیا اور لسانی تنظیم کے کارندوں نے طلباءسے رابطہ کرنا شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق سندھ ٹیکنیکل بورڈ کے تحت امتحانات 21جولائی سے شروع ہورہے ہیں جس کیلئے شیڈول بنایا جاچکا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ سندھ ٹیکنیکل بورڈ پر نقل مافیا اور لسانی تنظیم کا مکمل قبضہ ہے جبکہ بورڈ کے اعلیٰ عہدیداران ان افراد کی ہدایات پر عمل کررہے ہیں۔ ذرائع نے انکشاف کیا کہ بورڈ کی جانب سے ابتدائی طور پر امتحانی مراکز کی فہرست تین ہفتہ قبل مرتب کی گئی تھی تاہم نقل مافیا اور لسانی تنظیم کے دباﺅ پر امتحانی مراکز تبدیل کردیے گئے ہیں ۔ تبدیل شدہ امتحانی مراکز میں سوئیڈش کالج کے طلباءکے لیے لانڈھی مونوٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ، جامعہ ملیہ ٹیکنیکل کالج کے طلباءکیلئے ملیر ڈگری کالج اور جی سی ٹی کے طلباءکیلئے جناح پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ کو امتحانی مرکز بنایا گیا ہے جبکہ اسی طرح دیگر امتحانی مراکز بھی لسانی تنظیم کے زیر اثراداروں میں قائم کیے گئے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ امتحانی مراکز قائم کیے جانے کے بعد نقل مافیا اور لسانی تنظیم کے کارندوں کی چاندی ہوگئی ہے اور انہوں نے بورڈ سے امیدواروں کا ریکارڈ حاصل کرکے گھروں پر امیدواروںسے رابطے شروع کردیے ہیں۔ امیدواروں کو امتحان میں نقل کرائے جانے کے عوض بھاری رقم کا مطالبہ کیا جارہا ہے جبکہ رقم دینے سے انکار پر امتحان میں شرکت سے روکنے کی دھمکی بھی دی جارہی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ لسانی تنظیم کی جانب سے دیگر طلباءتنظیموں کے کارکنوں کو دھمکیاں دی گئی ہیں کہ اگر انہیں زندگی پیاری ہے تو وہ امتحان میں شرکت نہ کریں۔ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے متعدد طلباءنے چیئرمین ٹیکنیکل بورڈ سعید صدیقی سے ملاقات کی تاہم انہوں نے طلباءسے بات کرنے سے انکار کردیا ۔ اس حوالے سے جسارت کی جانب سے چیئرمین ٹیکنیکل بورڈ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم فون اٹینڈ نہیں کیا گیا۔

شکریہ جسارت