Author Topic: فضائی مستقر، چكلالہ  (Read 2092 times)

Offline گل

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1045
  • My Points +1/-2
  • Gender: Male
فضائی مستقر، چكلالہ
« on: September 19, 2008, 08:50:55 AM »


فضائی مستقر، چكلالہ

آزادی سے قبل پیراٹریننگ سكول چكلالہ میں واقع تھا۔ ٤١ اگست ٧٤٩١ ئ كو برصغیر میں بسنے والے مسلمانوں كے لئے ایك آزاد اور خود مختار ریاست كی تخلیق كے وقت اس سكول كو رائل ائیر فورس كا جھنڈا آخری بار نیچا كیے جانے كے موقع پر حفاظتی دستے كے فرائض انجام دینے كا اعزاز حاصل ہوا۔ جلد ہی چكلالہ فضائی سرگرمیوں كا ایك ایسا مركز بن گیا جہاں طیاروں كی آمدورفت كثرت سے ہوتی تھی۔ اكتوبر ٩٤٩١ ئ تك چكلالہ میں ایك فارورڈ ریپیئر یونٹ نمبر ایك فضائی مشاہداتی دستہ ، بھرتی كا ایك دفتر، نمبر ٦ سكواڈرن كا ایك حصہ اور زمینی ٹرانسپورٹ كے لیے سپلائی كا ادارہ شامل كیا گیا۔

جنوری ٦٥٩١ ئ جو یونٹ چكلالہ میں واقع تھے ان میں فضائیہ كے لیے بھرتی كا دفتر، فن ہوا بازی كے معلموں كا سكول۔ نمبر ٣ یونیورسٹی فضائی سكواڈرن ، مركزی درسگاہ سبك پروازی، ٣٠١ مینٹے نینس یونٹ، نمبر ٢ وائرلیس مشاہداتی سكواڈرن، نمبر ایك فضائی مشاہداتی دستہ ، نمبر ٣ فضائی سكائوٹوں كا دستہ ، ہلكے طیاروں پر تربیت دینے والی فلائیٹ اور نمبر ٦٧ اور نمبر ٠١ ایم۔او۔ڈی۔سی پلٹنیں شامل تھیں۔ نقل و حمل اور مواصلاتی سكواڈرنوں كے چكلالہ پہنچنے كے بعد اہم تبدیلیاں رونما ہوئیں اور اگست تك وہاں سكواڈرن نمبر ٣،٦، اور ٢١ قائم كیے جا چكے تھے۔ اپریل ٣٦٩١ ئ میں فن پرواز كا سكول چكلالہ سے منتقل كر دیا گیا اور جون ٣٦٩١ ئ میں نمبر ٣ سكواڈرن كو عملی طور پر ختم كر دیا گیا۔ اب یہ مستقر نقل و حمل كے مركز كے طور پر اپنے فرائض انجام دے رہا ہے اور یہاں ایك ہمہ وقت مصروف كار، نقل و حمل كے طیاروں پر تربیت دینے والا سكول موجود ہے۔