Author Topic: عامر آفتاب قریشی نے سویڈن میں قائم مقام سفیر کا عہدہ سنبھال لیا  (Read 1777 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study


عامر آفتاب قریشی نے سویڈن میں قائم مقام سفیر کا عہدہ سنبھال لیا
   
سٹاک ہوم (عارف کسانہ:نامہ نگار) سویڈن میں عامر آفتاب قریشی نے پاکستان کے قائم مقام سفیر کے فرائض سنبھال لیے۔ سویڈن کی وزارت خارجہ کے 13 نومبر کے سرکاری نو ٹیفکیشن کے مطابق عامر آفتاب قریشی 11 اکتوبر سے پاکستان کے سفارت خانہ کے انچارج ہیں جبکہ ان سے قبل شاہین گیلانی سویڈن میں پاکستان کے سفیر تھے جو اپنی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد سبکدوش ہوگئے۔ اگرچہ سویڈش وزارت خارجہ کے سرکاری اعلامیہ کے مطابق عامر آفتاب قریشی سفارت خانہ پاکستان کے اس وقت انچارج ہیں مگر پاکستانی سفارت خانہ کی ویب سائٹ میں ابھی تک شاہین گیلانی کا نام بطور سفیر موجود ہے سویڈن میں پاکستانی سفارت خانہ فن لینڈ، سٹونیا اور لٹویا کے لیے بھی فرائض سر انجام دیتا ہے۔


شکریہ جنگ