Author Topic: سندھ كے میڈیكل كالجوں میں داخلے كا طریقہ كار  (Read 2565 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
پنجاب كی طرح سندھ كے میڈیكل كالجوں كے لیے ایك ہی داخلہ بورڈ قائم نہیں كیا جاتا بلكہ سندھ كے میڈیكل كالجوں میں داخلہ كے تین سنٹر مقرر كیے جاتے ہیں اور ہر سنٹرز مے صرف مخصوص علاقوں كے رہائشی امیدوار ہی داخلے كے لیے درخواستیں جمع كرواسكتے ہیں جن كی تفصیل حسب ذیل ہے۔

﴿١﴾   ڈائو میڈیكل سنٹر

اس سنٹر میں صرف ڈائو میڈیكل كالج اور سندھ میڈیكل كالج كے لیے درخواستیں جمع كروائی جاسكتی ہیں ۔ڈائو میڈیكل كالجوں میں نششتوں كی تعدا تین سو پچیس اور سندھ میڈیكل كالجوں میں نشستوں كی تعداد دو سو تنتالیس ،نشستوں كی كل تعداد پانچ سو اٹھانوے ہے۔داخلے كے لیے صرف كراچی كے اضلاع كے رہائشی اور ضلع ملیر كے رہائشی امیدوار درخواستیں دے سكتے ہیں ۔

﴿٢﴾   لیاقت میڈیكل كالج حیدر آباد سنٹر

اس سنٹر میںنشستوں كی كل تعداد چار سو اناسی ہے جس میں تیری ڈائو میڈیكل كالج چھبیس سندھ میڈیكل كالج اور تین سو اٹھاون لیاقت میڈیكل كالج اور بیاسی نواب شاہ میڈیكل كالج میں ہیں ۔داخلے كے لیے ضلع حیدر آباد ،بدین،سانگھڑ،ٹھٹھہ ،میر پور خاص ،امر كوٹ تھر پاركر نواب شاہ اور نوشہرہ فیروز كے امیدوار درخواستیں جمع كرواسكتے ہیں ۔

﴿٣﴾   چانڈكا میڈیكل كالج سنٹر

اس سنٹر میں نشستوں كی كل تعداد تین سو انتالیس ہے۔ڈائو میڈیكل كالج میں دس سندھ میڈیكل كالج میں چودہ لیاقت میڈیكل كالج میں چار ،چانڈكا میڈیكل كالج میں دو سو پچاس اور نواب شاہ میڈیكل كالج میں اكسٹھ اس سنٹرز میں ان علاقوں كے مستقل رہائشی امیدوار درخواستیں دے سكتے ہیں ۔لاڑكانہ ،گھوٹكی ،شكار پور خیر پور ،جیكب آباد اور دادو۔

مخصوص نشستوں میں دس سیٹیں صوبوں كے باہمی تبادلے كے لیے مخصوص ہیں ۔اس كے علاوہ غیر ملكی امیدواروں ،غیر ممالك میںمقیم پاكستانیوں فاٹا ،ناٹا اور آزاد كشمیر ،افواج پاكستان ڈاكٹرز اور افغانیوں كے لیے بھی سیٹیں مخصوص ہیں ۔سندھ میں بھی بی ڈی ایس كے لیے علیحدہ كالج نہیں ہیں ۔بی ڈی ایس كے لیے داخلہ بھی انہی سنٹرز كے ذریعے ہوتا ہے۔مزید معلومات كے لیے داخلہ فارم اور پراسپیكٹس مقررہ رقم ادا كركے متعلقہ سنٹر سے دستی یا بذریعہ ڈاك حاصل كئے جاسكتے ہیں ۔داخلے سال میں ایك دفعہ انٹرمیڈیٹ كا رزلٹ آنے كے بعد كیے جاتے ہیں داخلے كی تاریخوں اور دیگر تفصیلات كا اعلان قومی اخبارات میں بزریعہ اشتہار كیا جاتا ہے ۔

سندھ كے میڈیكل كالجوں میں داخلے كے لیے ضروری ہے كہ امیدوار نے ایف ایس سی پری میڈیكل پچاسفیصد نمبر حاصل كیے ہوں ۔بی ایس سی كے امیدواروں نے خواہ بی ایس سی میں بہت زیادہ نمبر ہی كیوں نہ حاصل كئے ہوں اگر ایف ایس سی پری میڈیكل میں اس كے نمبر پچاس فیصد سے كم ہوں تو سندھ كے میڈیكل كالجوں میں اوپن میرٹ پر ایسے مایدواروں كو داخلہ نہیں ملے گا۔