Author Topic: صوبہ بلوچستان كے میڈیكل كالج  (Read 2600 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
صوبہ بلوچستان كے میڈیكل كالج
« on: November 16, 2007, 04:13:42 PM »
صوبہ بلوچستان میں ایك ہی میڈیكل كالج یعنی بولان میڈیكل كالج كوئٹہ ہے۔اس كالج میں مخصوص نشستو ں كے علاوہ تمام بلوچستان كی بنیاد پر اوپن میرٹ پر داخلہ ہوتا ہے۔داخلے كی تاریخوں اور دیگر تفصیلات كا اعلان قومی اخبارات میں بذریعہ اشتہار كیا جاتا ہے ۔درخواستیں مقررہ فارموں پر دینی ہوتی ہے ۔یہ داخلہ فارم اور پراسپكٹس كالج سے مقررہ ادائیگی كركے دستی یا بذریعہ ڈاك حاصل كئے جاسكتے ہیں ۔

چار صوبوں میں موجود میڈیكل كالج چاروں صوبائی حكومتوں كے زیر انتظام ہیں اس كے علاوہ پاكستان آرمی نے فوجی ضروریات كے تحت راولپنڈی میں آرمی میڈیكل كالج قائم كرركھا ہے ۔اس كے علاوہ كراچی میں تین پرائیویٹ میڈیكل كالج بھی ہیں ان سب كے بارے میں مختصر معلومات ذیل میں دی جارہی ہیں ۔