Author Topic: انٹربورڈ کمیٹی آف چیئرمینز کا اجلاس، پرائیویٹ طلبہ کو سائنس میں داخلہ دینے سے رو  (Read 1950 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female

 
پرائیویٹ امیدواروں کو سائنس گروپ کے امتحان میں شرکت پر اعتراض، انٹربورڈ کمیٹی آف چیئرمینز کے اجلاس میں بحث ہوگی
   
کراچی (محمد عسکری … اسٹاف رپورٹر) ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے سربراہوں انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین (آئی بی سی سی ) کا 23 اور 24 جنوری کو اسلام آباد میں ہونے والا اجلاس دو متنازع آئٹم ہونے کے باعث ہنگامہ خیز ہونے کا امکان ہے اجلاس کے ایجنڈے میں دو آئٹم ایسے ہیں جو نہ صرف متنازعہ ہیں بلکہ ایک اعتبار سے آئی بی سی سی کے گزشتہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں سے متصادم بھی ہیںِ ان میں سے ایک کا تعلق صوبہ پنجاب سے اور دوسرے کا سندھ سے ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ صوبہ پنجاب میں ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ لانے اپنے سیکریٹری کے دستخط سے ایک نوٹیفکشن جاری کیا ہے، جس کے تحت پرائیویٹ امیدوار کو ایک سال کیلئے سائنس کے مضامین میں شریک امتحان ہونے کی اجازت دے دی ہے جبکہ آئی بی سی سی کے گزشتہ اجلاس میں اس بارے میں اتفاق رائے سے فیصلہ کرلیا گیا تھا کہ ملک بھر کے تمام تعلیمی بورڈز پرائیویٹ امیدواروں کوسائنس کے امتحان میں شریک ہونے کی اجازت نہیں دینگے اس لیے کہ ان امتحان کیلئے امیدوار کا ریگولر ہونا اور تجربہ گاہ میں مختلف پریکٹیکل سے گزر ناگزیر ہوتا ہے۔ تاہم لاہور بورڈ کے فیصلے سے پورے نظام بھی ہلچل محسوس کی جارہی ہے اور اس پر بحث کی توقع کی جارہی ہے اس طرح تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کے چیئرمین دینی مدارس سے فارغ ہونے والے طلبہ کو سائنس کے مضامین داخلے اور امتحان میں شریک ہونے کا سوال اٹھالیا ہے
 

شکریہ جنگ

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female

 
انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین کا اجلاس: جامعات کے دائرہ اختیار زیر بحث آئینگے
   
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے سربراہوں کی کمیٹی ”انٹر بورڈز کمیٹی آف چیئرمین“ کے جمعہ 23 جنوری سے اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں بعض امور ایسے بھی زیر بحث آنے کی توقع ہے جن میں تعلیمی بورڈز اور ملک کی بعض جامعات کے دائرہ اختیار میں پائے جانے والے شکوک بھی شامل ہیں۔ اجلاس کے ایجنڈے میں یہ بھی شامل ہے کہ ملک کی بعض جامعات میٹرک کے بعد براہ راست ہوم اکنامکس کا چار سالہ کورس پڑھا رہی ہیں اور اس کورس کے دو سال مکمل ہونے پر طالبات انٹر کی مساوی سند حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہیں جبکہ تعلیمی بورڈز کا موقف یہ ہے کہ انٹر میڈیٹ تک کی تعلیم یونیورسٹیوں کے دائرہ اختیار میں نہیں اس لئے ان دو برسوں کا امتحان یونیورسٹی کے بجائے متعلقہ تعلیمی بورڈ کو لینا چاہئے۔ اس سلسلے میں جو مثال آئندہ کے اجلاس میں پیش کئے جانے کا امکان ہے وہ ہومیوپیتھی کے چار سالہ کورس کی ہے جس کا امتحان وفاقی کونسل لیتی ہے تاہم آئی بی سی سی نے اپنے 121 ویں اجلاس میں ہومیوپیتھی کے دو سال مکمل ہونے پر مساوی سند دینے سے اس لئے انکار کر دیا تھا کہ انٹر کی سطح کے امتحان کسی بورڈز سے دیئے بغیر ان کی سند کو انٹر کے برابر قرار نہیں دیا جا سکتا۔ ایجنڈے میں ان تجاویز کو پیش کرتے ہوئے جواز یہ دیا گیا ہے کہ اس طرح پورے ملک میں پالیسی کے حوالے سے یکسانیت ضروری ہے ۔ اس طرح اس اجلاس میں بائیو میڈیکل کی چھ نئی ٹیکنالوجیز کو شامل کرنے پر غور کیا جائے گا۔
.....................


شکریہ جنگ

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

 
انٹربورڈ کمیٹی آف چیئرمینز کا اجلاس، پرائیویٹ طلبہ کو سائنس میں داخلہ دینے سے روک دیا گیا
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے سربراہوں کے فورم انٹر بورڈز کمیٹی آف چیئرمین (آئی بی سی سی) نے ملک کے تمام بورڈز میں پرائیویٹ طلبہ کو سائنس میں داخلہ لینے سے روک دیا۔ یہ فیصلہ کمیٹی کے 122 ویں دو روزہ اجلاس میں کیا گیا جو نئے چیئرمین پروفیسر حمایت اللہ کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں شریک نمائندوں نے اسے ملک میں رائج یکساں پالیسی کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح ایک صوبے کے طلبہ کو دوسرے صوبوں پر بلاجواز فوقیت حاصل ہوجائے گی حالانکہ سائنس کے طلبہ کے لئے پریکٹیکل کے مضامین کی وجہ سے ریگولر طالب علم کی شرائط پوری کرنا لازمی ہوتی ہیں۔ آئی بی سی سی کے اس فیصلے کے بعد اب دیکھنا یہ ہے کہ صوبہ پنجاب کے تعلیمی بورڈز کے سربراہ اپنی صوبائی حکومت کو قائل کرکے پرائیویٹ طلبہ کے سائنس میں داخلے پر پابندی لگواتے ہیں یا آئی بی سی سی کے فیصلے سے انحراف کرکے اپنی حکومت کے فیصلے کے سامنے سرتسلیم ختم کرتے ہیں۔ دوسری صورت میں یہ مسئلہ ملک بھر میں گمبھیر صورت اختیار کر لے گا۔


شکریہ جنگ