Author Topic: وزیر داخلہ احسن اقبال کو گولی مار دی گی  (Read 2501 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
افسوس ناک خبر :
وزیر داخلہ احسن اقبال کو گولی مار دی گی

وفاقی وزیر احسن اقبال نارووال کے علاقے کنجروڑ میں فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔
احسن اقبال اپنے حلقے میں جلسے سے خطاب کے لیے پہنچے جہاں ان پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی اور ان کے بازو میں گولی لگی۔
وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احس اقبال فرنٹ لائن سے لڑ رہے ہیں اور ان پر فائرنگ افسوس ناک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ کے دائیں کندھے میں گولی لگی جبکہ ایک نوجوان کو حراست میں لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال (ڈی ایچ کیو) نارووال منتقل کردیا گیا اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
رپورٹس کے مطابق احسن اقبال جلسے سے خطاب کے بعد واپس جا رہے تھے کہ ان پر فائرنگ کی گئی۔
فائرنگ کے واقعے کے فوری بعد پولیس بھی پہنچی اور تفتیش کا آغاز کردیا ہے اور ایک نوجوان کو حراست میں لیا۔
حوالہ: یہ خبر  ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی  کے ویب سائٹ پر مورخہ 7:00 PM 5/6/2018 کو شائع ہوئی

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

احسن اقبال پر فائزنگ واقعہ پر بی بی سی اردو کی رپورٹ
پاکستان کے وزیر داخلہ احسن اقبال نامعلوم شخص کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے ہیں۔
پاکستان کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال اپنے حلقے نارووال کے علاقے کنجڑوڑ میں ایک کارنر میٹنگ میں شریک تھے۔
مقامی پولیس اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ کارنر میٹنگ احسن اقبال کے آبائی گاؤں کے قریب علاقے میں ہو رہی تھی جہاں وفاقی وزیر مسیحی برادری سے خطاب کر رہے تھے۔
مقامی ایس ایچ او شہباز احمد نے بی بی سی کو بتایا کہ جیسے ہی کارنر میٹنگ ختم ہوئی وہاں موجود ایک شخص نے اُن پر گولی چلائی جس سے وزیر داخلہ زخمی ہو گئے۔
حملے کے بعد احسن اقبال کو ضلعی ہسپتال نارووال منتقل کیا گیا ہے۔
احسن اقبال کے بیٹے احمد اقبال نے مقامی ٹی وی چینل کو بتایا کہ احسن اقبال کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ ہوش میں ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ احسن اقبال کو جلد لاہور منتقل کر دیا جائے گا۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے مقامی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آور کی فائرنگ سے احسن اقبال کے دائیں گندھے پر گولی لگی۔
انھوں نے بتایا کہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا اور طلال چوہدری کے مطابق مشتبہ حملہ آور کی عمر 20 سے 22 سال ہے۔
اس بارے مزید اطلاعات ابھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال (ڈی ایچ کیو) نارووال میں ناکافی سہولیات کی وجہ سے زخمی وزیر داخلہ کو لاہور کے بڑے ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ پنجاب نے احسن اقبال کو فوری طور پر لاہور منتقل کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر بھی روانہ کردیا۔

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ کرنے والے ملزم کا اعترافی بیان
نارووال: وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ کرنے والے ملزم نے کہا ہے کہ اس نے ختم نبوت کے معاملے پر احسن اقبال پر حملہ کیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حملہ آور عابد حسین کی عمر 21 سال اور اس کا تعلق اسی گاؤں کنجروڑ سے ہے جہاں وزیر داخلہ کارنر میٹنگ میں شریک تھے۔ ملزم کے والد کا نام منظور گجر ہے، ملزم کا تعلق ایک مذہبی تنظیم سے بتایا جارہا ہے۔
ملزم نے پولیس کو دیے گئے ابتدائی بیان حملے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے ختم نبوت کے معاملے پر وزیر داخلہ پر حملہ کیا حملہ کرنے کے فیصلے میں میرے ساتھ کوئی شریک نہیں یہ میرا ذاتی فیصلہ ہے۔  ملزم کے بیان کی مزید تفصیلات پولیس نے ابھی ظاہر نہیں کیں۔
ملزم کا تعلق تحریک لبیک سے ہے، مریم اورنگزیب
اس ضمن میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ ملزم کا تعلق تحریک لبیک سے ہے، انتہا پسندی کی سوچ کی ہمارا مذہب بھی اجازت نہیں دیتا۔
واضح رہے کہ ملزم عابد حسین نے آج نارووال میں وزیر داخلہ احسن اقبال پر دو گولیاں چلائیں جس کے باعث احسن اقبال زخمی ہوگئے ملزم کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا۔
حوالہ: یہ خبر  ایکسپریس نیوز کی ویب سائٹ سے حاصل کی گی ہے ۔ 8:34 PM 5/6/2018


Offline asad95

  • Newbie
  • *
  • Posts: 11
  • My Points +0/-0
  • Gender: Male
    • Pakistan Education
اس بارے مزید اطلاعات ابھی فراہم کی جا رہی ہیں۔