Author Topic: Canada كینیڈا  (Read 2064 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
Canada كینیڈا
« on: December 09, 2007, 08:59:45 PM »
كینیڈا
Canada
كینیڈا براعظم شمالی امریكہ كا ملك ہے۔ كینیڈا كا دارالحكومت اٹاوہ ہے۔ یہاں كی كرنسی

كینیڈین ڈالر ہے۔ یہاں كی زبان انگریزی اور فرانسیسی ہے۔ كینیڈا كے مشہور شہروں میں

مانٹریال، ٹورنٹو، اٹاوہ، وینكور، كمیل گری، كمپزا شامل ہیں۔ كینیڈا كاغذ سلور اور زنك كی

مشینری بنائے میں سب سے بڑی صنعت كا درجہ ركھتا ہے۔ یہاں كی اہم معدنیات كوئلہ،

سونا، كاغذ، قدرتی گیس اور تیل ہیں۔ كینیڈا مختلف وقتوں میں انگریزوں كے زیر تسلط رہا

ہے۔ قانونی طور پر كینیڈا مختلف ریاستوں كا نام ہے جو اپر كینیڈا اور لوئر كینیڈا كہلاتے ہیں۔

كینیڈا اقوام متحدہ ، دولت مشتركہ نیٹو اور كولمبو پلان كا ممبر ہے۔ كینیڈین پارلیمنٹ دو

ایوانوں پر مشتمل ہے۔ سینٹ اور ایوان مشتركہ ہر قانون منظوری كے بعد برطانوی ایوان

مشتركہ میں منظوری كے لیے چلا جاتا ہے۔ تاہم كینیڈا كا بنایا ہوا قانون ہی برطانوی پارلیمنٹ

كا ترقیاتی قانون ہوتا ہے۔ ملكی وسائل پر تمام صوبوں كو برابر حق ہے۔ اسی طرح قانون

میں ترمیم كرنے كا بھی علیحدہ سے قانون ہے۔

كینیڈا كا موسم سردیوں میں شمال اور جنوب میں ٹھنڈا ہوتا ہے مگر مغرب اور مشرق میں

موسم قدرے مختلف ہوتا ہے۔ كینیڈا كے شمال میں بحر منجمد شمالی اور مشرق میں

خلیج بیضن ، آبنائے ڈیوس اور اوقیانوس سے ملتا ہے۔ اس كی سرحدیں جنوب میں ریاست

ہائے متحدہ امریكہ اور مغرب میں بحر الكاہل اور الاسكا سے ملتی ہیں۔

امیگرنٹ ویزا

كینیڈا ہر سال كم از كم ٠٠١ افراد جو مستقل رہائش كے لیے ایمگرنٹ ویزے جاری كرتا ہے۔

یہ ویزے مستقل بنیادوں پر دئیے جاتے ہیں۔ ہر سال لاكھوں كی تعداد میں درخواستیں

موصول ہوتی ہیں اس لیے كینیڈین حكومت نے ایك ترجیحی نظام قائم كر دیا ہے۔ اس نظام

كے تحت تاركین وطن كے تین طبقے بنائے گئے ہیں۔

خاندان كے لوگ ، كنونشن مہاجرین، آزاد اور دوسرے تاركین وطن۔

اس نظام كے تحت خاندان كے افراد اور مہاجرین كو سب سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔

خاندان كے لوگ

كوئی بھی شخص جو اٹھارہ سال كی عمر سے كم نہ ہو اور كینیڈا كا شہری ہو یا كینیڈین

شہریت كا حامل ہو۔ اپنے خاندان كے قریبی رشتہ داروں كو كینیڈا میں بلوا سكتا ہے۔ رشتہ

داروں میں اس شخص كی بیوی، بچے غیر شادی شدہ جن كی عمر ١٢ سال سے كم ہو

اپنے والدین، دادا، دادی وغیرہ۔ تیرہ سال كی عمر سے كم كا بچہ جو یتیم ہو ایسا بچہ جس

كو اس كے والدین نے چھوڑ دیا ہو۔

اس كلاس كے تحت درخواست دینے والوں كا جائزہ پوائنٹ سسٹم كے تحت نہیں لیا جاتا ہے۔

تاہم وہ اچھی صحت اور چال چلن كے بنیادی معیار پر پورااترتا ہو۔

كنونشن مہاجرین

كنونشن مہاجر ایسا شخص ہے جو نسل، مذہب ، قومیت كسی خاص گررپ كی ركنیت یا

سیاسی رائے دہی كی بنیاد پر معقول خوف كے باعث۔

١۔ اپنی قومیت كے ملك سے باہر ہے اور اسے خوف ہے كہ ملك میں واپس جانے پر اس كی

جان كو خطرہ ہے۔

٢۔ اس خوف كے باعث اس ملك كو واپس جانے كو تیار نہیں ہے جو گو كہ اس كا اپنا ملك

نہیں تھا۔ لیكن وہ عادتاً اس سے پہلے وہاں رہا كرتا تھا۔

قانونی طور پر كنونشن مہاجرین كو نكالا نہیں جا سكتا۔ اس وقت تك جب تك كہ وہ ملكی

سلامتی امن و امان، كے لیے خطرہ نہ بن جائیں ، سزا یافتہ نہ ہو جائیں۔

كنونشن مہاجرین جو كینیڈا میں مستقل رہائش كے لیے درخواست دیں گے، ان كی

درخواست پر آزاد درخواست دینے كی طرح برتاوٕ كیا جائے گا۔ كینیڈا انسانی ہمدردی كے

تحت بہت سے مظلوم اور بے گھر لوگوں كو بحران كے زمانہ میں پنا دیتا ہے۔ اور جنگ وغیرہ

كی حالت میں وہ كینیڈا میں داخل ہو سكتے ہیں۔ مثلاً بوسنیا، كشمیر، یوگنڈا، لبنان اور

جنگ سے متاثر افراد۔

آزاد اور دوسرے تاركین وطن

تیسرے طبقہ كے تحت جن افراد كو مستقل رہائش كی سہولت دی جاتی ہے ان میں

ریٹائرڈ حضرات صنعت كار، ملازم افراد ، كاروباری افراد جو كینیڈا میں كاروبار كے ذریعے كم از

كم پانچ بے روزگار لوگوں كو كینیڈا میں ملازمت دیں۔ كینیڈین افراد كو روزگار مہیا كریں۔

پوائنٹ سسٹم

تاركین وطن كے انتخاب كے معیار كو بہتر بنانے كے لیے نئے قانون كی دفعہ نمبر ٥١١ میں

وضاحت كی گئی ہے۔ جس كی تفصیل زیادہ تر وہی ہے جو پرانے قانون میں تھی۔ لیكن

مختلف عوامل كی تشكیل پر نظر ثانی كی گئی ہے تاكہ ترك وطن كو كینیڈا كے لیبر ماركیٹ

كی ضروریات بنایا جا سكے۔ زیادہ تر زور اعلیٰ تربیت تجربہ اور اہلیت پر دیا گیا ہے۔ ہر

درخواست دینے والے كو انتخابی معیاروں پر پورا اترنا ہو گا۔ مگر ضروری نہیں كہ تمام شرائط

كو پورا ہو۔ درخواست دینے والے كے متعلق رائے ان كی اہلیت كے مطابق قائم كی جاتی ہے۔

مثلاً جو كاروبار كرنے كا ارادہ ركھتے ہیں ان كے لیے علیحدہ معیار مقرر ہے۔ اور اس كے نمبر

بھی علیحدہ دئیے جاتے ہیں۔ اسی طرح جو ملازمت حاصل كرنا چاہتے ہیں۔ ان كے متعلق اور

رائے قائم كی جاتی ہے۔ ریٹائرڈ افراد كے متعلق ان كی زبان دانی، مالی استحكام ذاتی

موزونیت اور دوستوں سے رشتہ داروں سے برتاوٕ كیسا ہے نیز كینیڈا میں رشتہ دار موجود

ہیں یا نہیں آنے كا مقصد كیا ہے۔ مستقل طور پر كینیڈا آنے والوں كو پوائنٹ سسٹم كے تحت

كم از كم ٥٢ پوائنٹ حاصل كرنا ہوتے ہیں۔ رشتہ داروں كو ٠٢ سے ٥٣ پوائنٹ۔ دوسرے لوگوں

كو ٠٥ پوائنٹس حاصل كرنے ہوتے ہیں اور كاروباری افراد كو صرف ایك پوائنٹ حاصل كرنا

ہوتاہے۔ پوائنٹس كا چارٹ ساتھ ہے تاكہ آسانی رہے۔ اس چارٹ سے معلوم ہو جاتا ہے كہ كس

طرح پوائنٹس دئیے جاتے ہیں۔

غیر ملكی طلبا جو كینیڈا میں تعلیم حاصل كرنا چاہتے ہیں ان كے لیے ضروری ہے كہ متعلقہ

یونیورسٹی ، كالج، انسٹی ٹیوٹ میں ان كا داخلہ ہو چكا ہو۔ كم از كم چھ ماہ كی فیسیں

جمع كروا دی ہوں۔ اس بات كا ثبوت كہ آئندہ كیسے اور كون ان كے اخراجات برداشت كرے

گا۔ تعلیم كے حصول كے دوران آپ كوئی دوسرا كام نہیں كر سكتے۔

عارضی كاركنوں، سیاحوں، كاروباری افراد اور دوسرے جو كینیڈا میں آنا چاہیں انہیں ویزا

كی ضرورت ہوتی ہے۔ ملك كے قانون كے مطابق آپ جس ویزا پر آئیں اسی كے مطابق رہ

سكتے ہیں مثلاً آپ اگر سیاح ہیں تو كینیڈا میں كام نہیں كر سكتے اور اگر تعلیم حاصل كر

رہے ہیںتو كاروبار نہیں كر سكتے۔ شعبہ تبدیل كرنے كے لیے متعلقہ حكام كو درخواست دینا ہو

گی۔

عارضی كاركنوں كو كسی كاروباری فرم كے مالك كی طرف سے نوكری یا پیش كش كا

ثبوت پیش كرنا ہو گا۔ اسی طرح كاروباری افراد كو ویزا كے حصول كے لیے ٹیلیكس متعلقہ

فرم سے منگوانا ہوتی ہے۔

وہ لوگ جن كو ویزا كی ضرورت نہیں ہے

كینیڈا كے شہری، مستقل رہائشی۔

برطانیہ كا پاسپورٹ ہولڈر جس پر برطانوی شہری ﴿برٹش اوور سیز سٹیزن ﴾ برطانوی

سمندر پار شہری درج ہو۔

برطانوی كالونیز كے مستقل شہری۔

٨١ سال كی عمر سے كم كے افراد جو اپنے والدین كے ساتھ سفر كر رہے ہوں یا محافظ كے

ساتھ سفر كر رہے ہوں، والدین كے اتھارٹی لیٹر كے حامل شخص كے ساتھ سفر كر رہے ہوں۔

اكیلے آنے والے افراد جن كی عمر اٹھارہ سال سے كم ہو واپس كر دیا جاتا ہے۔

عارضی طور پر سفر كے دوران ركنے والے افراد، سوائے ذیل كے ممالك كے لوگوں كے یونانی

مچھیری، بودھا تسوانا، ٹرانسكی، ونر اور فلسطین كے لوگ۔

امریكن عارضی رہائشی كارڈ ہولڈر۔

Vatican City ویٹی كن سٹی كا پاسپورٹ ہولڈر، ٹریول ڈاكومنٹ۔

سفارتی ملازمت ، سپیشل پاسپورٹ كے حامل افراد۔

ائیر لائن كے ملازمین۔

تركی كا سفارتی ملازمت ، سپیشل پاسپورٹ ہولڈر سركاری كام كے سلسلہ میں۔

اقوام متحدہ كے تحت فوجی جوان نیٹو

مندرجہ ذیل ممالك كے شہری

انرودا، باربورا، ارجنٹائن، آسٹریلیا، آسٹریا، باربوداس، بلجیم، تركی، برونائی، كوسٹ رائس،

قبرص،ڈنمارك، فن لینڈ، فرانس جرمنی، یونان، آئس لینڈ، اسرائیل، اٹلی، جاپان ، كینیا،

لكسمبرگ، ملاوہ، ملائشیا، مالٹا، میكسیكو، مناكو، نیدر لینڈ، نیوزی لینڈ، ناروے، نیوگنی،

سان مارنیو، سعودی عرب، سنگاپور، سپین، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، ٹانگا، یورا گوائے، امریكہ،

ویلنزویلا، زمبیا۔

شہریت كیسے حاصل كریں

كینیڈین عورت سے شادی كرنے سے بھی شہریت مل جاتی ہے۔ ایسی صورت میں ویزا كے

لیے مندرجہ ذیل كاغذات ، ثبوت پیش كرنا ہوتے ہیں۔ پاسپورٹ كے ہمراہ

آپ كی بیوی كی شہریت كا ثبوت۔

شادی كا ثبوت نكاح نامہ وغیرہ۔

گھر كے افراد كا پیدائشی سرٹیفكیٹ۔

اگر پہلے سے بیوی ہے تو طلاق نامہ اور اگر وفات پا گئی ہے تو اس كا تصدیق شد متعلقہ

كارپوریشن ، بلدیہ سے موت كا سرٹیفكیٹ۔

تعلیمی اسناد تصدیق شدہ فارن آفیسر آفس سے۔

اگر آپ كی بیوی كینیڈا میں ہے اور آپ اپنے ملك میں تو اسپانسر كی كاپی۔

اگر آپ كے بچے ہیں تو ٨١ سے كم عمر كے بچوں كو پیدائش كے سرٹیفكیٹ ۔

كینیڈین ایمبیسی پوری چھان بین كے بعد ویزا جاری كرتی ہے۔ ویزے كے حصول كے بعد كم از

كم چھ ماہ تك آپ كو كینیڈا میں ملازمت كے ذریعہ یا كسی اور كام سے ٹیكس ادا كرنا ہو

گا۔ جس كے بعد آپ شہریت كے لیے درخواست دے سكتے ہیں۔

كینیڈین عورت سے شادی كے لیے ضروری ہے كہ آپ كینیڈا جائیں یا كینیڈا كی عورت آپ كے

ملك میں آئے اور شادی كی رسم ادا ہونے كے بعد ویزا كے لیے درخواست دی جائے۔ بہتر یہی

ہے كہ آپ كی ہونے والی بیگم آپ كے ملك میں آئے اور وہاںسے آپ ویزا كے لیے درخواست

دیں۔ كینیڈا جانے كے بعد وہاں كے قوانین كی پابندی كرنے سے ہی آپ كو شہریت مل سكتی

ہے۔

كینیڈا كے ویزا فارم كی كاپی اور كینیڈا میں مستقل رہائش كے لیے ابتدائی فارم كی كاپی

منسلك ہے۔ اسے پر كر كے ایمبیسی كو بھجوانا ہوتا ہے۔ اس پر ایمبیسی غور كرتی ہے جس

كے بعد آپ كو بلایا جاتا ہے۔

سیاسی پناہ

كینیڈا میں سیاسی پناہ كی درخواستوں پر جلد غور كیا جاتا ہے اور كوشش كی جاتی ہے

كہ ایسی درخواستوں كو جلد نبٹا دیا جائے تاكہ آنے والے لوگوں كو پریشانی نہ ہو۔ ملك میں

آنے والے تقریباً تمام مہاجرین كو پناہ دے دی جاتی ہے۔ سیاسی پناہ كے دوران آپ حكومت كے

اخراجات پر رہتے ہیں۔ حكومت خود ہی آپ كے لیے روزگار كا بندوبست كرتی ہے اور رہائش

بھی مہیا كرتی ہے۔ سال میں دو مرتبہ كپڑوں اور جوتوں كے لیے رقم دی جاتی ہے یا كارڈ دے

دیا جاتاہ ے۔ جس سے آپ اپنی مرضی كی شاپنگ كر سكتے ہیں۔ ائیرپورٹ پر آنے والے جو

سیاسی پناہ كی درخواست دائر كرتے ہیں ان كی درخواست نامنظور كر دی جاتی ہے اور

متعلقہ ائیر لائن كو جرمانہ كیا جاتاہے۔ كہ تم نے بغیر ثبوت كے بندہ كیسے سوار كراویا اور

ایسے اشخاص كو پاكستان بھجوا دیا جاتا ہے۔ دوسرے ذریعے سے آنے والوں كے كیس سماعت

كے لیے منظور كر لیے جاتے ہیں۔ تحقیق كے بعد اگر آپ كی بیان كردہ مشكلات صحیح اور جائز

ہوں تو كیس منظور كر لیا جاتا ہے۔ كیس منظور ہونے كی صورت میں آپ اپنی بیوی كو

متعلقہ محكمہ كو درخواست دے كر بلاسكتے ہیں۔ درخواست منظور ہونے كے بعد پاكستان

میں موجود ایمبیسی سے بچوں كو اور بیوی كو ویزا جاری كر دیا جاتاہ ے۔