Author Topic: سندھ :پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات میں تین ارب روپے نقد انعامات کی تقسیم  (Read 2390 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
سندھ  :پوزیشن ہولڈرز  طلبہ و طالبات میں تین ارب روپے نقد انعامات کی تقسیم
کراچی:وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تقریباً 3 ارب روپے صوبے بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈرز میں نقد انعامات ، امتحانی فیس ،رجسٹریشن اور انرولمنٹ پر خرچ کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے یہ بات آج وزیر اعلیٰ ہائوس میں تمام تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈرز میں نقد انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب ڈھرکی،وزیر اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت، ایڈیشنل چیف سیکریٹری یونیورسٹی اینڈ بورڈ محمد حسین سید، سیکریٹری کالجز پرویز سیہڑ، چیئرمین ایجوکیشنل بورڈ،ماہر تعلیم اور پوزیشن ہولڈرز کے والدین نے شرکت کی۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تمام تعلیمی بورڈز کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے تمام گروپس کے 145 پوزیشن ہولڈرز اور 36157 اے ون گریڈ حاصل کرنے والے طلباء میں 927 ملین روپے کے نقد انعامات تقسیم کیے۔ 8 تعلیمی بورڈز ہیں جن میں ٹیکنیکل بورڈ اور شہید بے نظیر آباد بورڈ جو کہ آئندہ سال سے کام شروع کرے گا، شامل ہیں ۔

تقریباً 5لاکھ 50 ہزار طلباء ہائیر سیکنڈری کلاسز (ایچ ایس سی )میں تعلیم حاصل کررہے ہیں جبکہ 7 لاکھ 50 ہزار سیکنڈری کلاسز (ایس ایس سی) میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ تمام تعلیمی بورڈز میں 36157 طلبا نے اے ون گریڈ حاصل کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے فرسٹ پوزیشن ہولڈر کو تین لاکھ روپے نقد ، دوسرے پوزیشن ہولڈر کو 2 لاکھ روپے اور تیسرے نمبر پر آنے والے پوزیشن ہولڈر کو ایک لاکھ روپے اور ہر ایک اے ون گریڈ حاصل کرنے والے کو 25000 روپےنقد دیئے۔

بی آئی ایس ای میر پورخاص سے 21 پوزیشن ہولڈرز نے نقد انعام حاصل کیے ۔ بی آئی ایس ای سکھر سے 39، لاڑکانہ سے 28، حیدرآباد سے 24 ، بی ایس ای کراچی سے 9 اور بی آئی ای کراچی سے 24 طلباء و طالبات نے نقد انعامات حاصل کیے ۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ جب انہوں نے وزیر اعلیٰ کا منصب سنبھالا تو انہوں نے رجسٹریشن، انرولمنٹ اور امتحانی فیس کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور اس کے ساتھ ساتھ پوزیشن ہولڈرز کو نقد انعامات دینے کا بھی فیصلہ کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ مجموعی طورپر انرولمنٹ ، امتحانی اور رجسٹریشن فیس کی لاگت 1.76بلین روپے بنتی ہے جبکہ انہوں نے نقد انعامات کے لیے 927 ملین روپے جاری کیے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ وہ سی ایم ہائوس کی چھت کے نیچے پوزیشن ہولڈرز اور اے ون گریڈ حاصل کرنے والے طلبا کی بڑی تعداد کوبیٹھا دیکھ کر خوشی محسوس کررہے ہیں۔ انہوں نے طلباء سے مخاطب ہوکر کہا کہ آپ ہماری قوم کا مستقبل ہیں اور مجھے یقین ہے کہ ایک دن آپ مختلف شعبوں میں شاندار کامیابیاں حاصل کریں گے۔

انہوں نے طلبا ، ان کے اساتذہ اور والدین کو نقد انعامات حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ اپنے آئندہ تعلیمی سرگرمیوں کے دوران مزید کامیابیاں اور انعامات حاصل کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ صوبے میں تعلیمی معیار کوبہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں ۔ ایک دن ہمارے طلباء خاص طورپر پبلک سیکٹر کے تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے لیے اساتذہ، والدین اور بورڈ اور سول سوسائٹی کو مل کر کام کرنا ہے اور کاپی کلچر کا خاتمہ کرنا ہے ۔ صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب ڈھر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور پوزیشن ہولڈر زاور اے ون گریڈ حاصل کرنے والے کو مبار ک باد دیتے ہوئے اُن پر زور دیا کہ وہ اپنے آئندہ امتحانات میں بھی سخت محنت کریں اور کامیابیاں حاصل کریں ۔

ا یڈیشنل چیف سیکریٹری یونیورسٹی اینڈ بورڈ محمدحسین سیدنے اس پروگرام کے کامیاب انعقاد کے ساتھ ساتھ طلبا اور ان کے والدین کو کامیابیاں حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے پوزیشن ہولڈرز میں نقد انعامات کی تقسیم کے بعد انعامات حاصل کرنے والے طلبا کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کراچی ایڈیشن میں مورخہ 15 مئی 2018 کو شائع ہوئی

Offline shawn52

  • Newbie
  • *
  • Posts: 4
  • My Points +0/-0
  • Gender: Male
    • Education in Pakistan
Congratulations to all of the students